دو دن کا الٹی میٹم ختم، کل قلعہ جھونپڑپٹی کے تجاوزات ہٹائے جائیں گے ، کارپوریشن و پولس انتظامیہ مستعد تجاوزات ہٹانے دس ٹیموں کی تشکیل

دو دن کا الٹی میٹم ختم، کل قلعہ جھونپڑپٹی کے تجاوزات ہٹائے جائیں گے ، کارپوریشن و پولس انتظامیہ مستعد 


تجاوزات ہٹانے دس ٹیموں کی تشکیل ، صبح 7 بجے حکام و ملازمین کو کارپوریشن حاضر رہنے کا حکم 


وزیر اعلیٰ کے فرمان پر ضلع کلکٹر، تحصیلدار ،کارپوریشن اور پولس انتظامیہ کارروائی کیلئے تیار 




مالیگاؤں (نامہ نگار) مہاراشٹر حکومت کے فیصلہ کے تحت تحصیلدار مالیگاؤں کے 28 مئی کے مکتوب کی روشنی میں حکومت کے ذریعے قلعوں پر سے تجاوزات ہٹانے اور مزید تجاوزات کو روکنے کے لیے ضلع کلکٹر، ناسک کی صدارت میں ایک ضلعی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اور مذکورہ حکومتی فیصلے میں وزیر اعلیٰ کو 31 مئی سے پہلے قلعوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر ناسک کی ہدایت کے مطابق وارڈ کمیٹی نمبر 03 کے کی حدود میں واقع زمینی قلعہ کے ارد گرد تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کیلئے کارپوریشن کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کو مورخہ 31 مئی کو صبح 7:00 بجے مالیگاؤں کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں حاضر رہنا ہے۔ مذکورہ تجاوزات کو ہٹانے کیلئے کارپوریشن نے اپنے آفیسران کی دس رکنی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ان ٹیموں میں کارگزار کمشنر برائے نقل و حمل ، ٹاؤن پلانر،سٹی انجینئر،لائٹ ڈپارٹمنٹ ، واٹر سپلائی، تعمیرات عامہ،وارڈ کمیٹی نمبر ایک ،دو اور تین چار کے علاوہ محکمہ قانون و انصاف، پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ ،محکمہ ہیلتھ اور فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ حاضر رہنا ہوگا ۔تاکہ بروقت کارروائی انجام دی جاسکے ۔


ان ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس کام کیلئے فوری کارروائی کریں اور تجاوزات مہم پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بروقت حاضر رہنا ہوگا ۔کارپوریشن کمشنر نے دس رکنی ٹیم میں تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ ہر ٹیم کے انچارج افسر اپنے محکمہ کے اتی مخالف دستہ اور گاڑیوں کے ہمراہ صبح 7 بجے پہنچ کارپوریشن پہنچیں اور تمام  اپنے اپنے متعلقہ وارڈ آفیسر کی ہدایات کے مطابق کام کریں اور کیے گئے کام کی تفصیلی رپورٹ بمعہ شواہد فوری طور پر کارپوریشن کے صدر دفتر میں جمع کروائیں۔وہیں دوسری جانب مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے بھی تحصیلدار کے مکتوب کی روشنی میں جمعرات کو قلعہ کا دورہ کیا اور جائزہ لینے کے بعد معقول پولس بندوبست کا نظم کیا گیا ہے ۔سنیچر کو صبح 7 سے قلعہ کے اتی کرمن کو نکالنے کی کارروائی شروع ہوجائے گی ۔اگر ایسا ہوا تو یہ مہم مالیگاؤں کی تاریخ کی سب سے بڑی اتی کرمن مہم کہلائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے