راشٹر وادی بھون کا نام بدل کر شیخ رشید بھون کردیا گیا،یوم عاشورہ پر شیخ رشید بھون کا افتتاح



راشٹر وادی بھون کا نام بدل کر شیخ رشید بھون کردیا گیا،یوم عاشورہ پر شیخ رشید بھون کا افتتاح
  

 اقلیتی و اوقاف سیل سمیت سات سیل کی تشکیل ، شہری،ضلعی اور ریاستی باڈی کے قیام کی تجویز منظور،مہاراشٹر لوکل باڈیز چناؤ طاقت سے لڑنے کا عزم 

 


ریاستی و مرکزی الیکشن کمیشن کو منظور شدہ تجاویز روانہ کرنے کا فیصلہ، انڈین سیکولر پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد 



مالیگاؤں : 29 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر لوکل باڈیز چناؤ کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے قومی صدر نوید خطیب احمد کی صدارت میں ہزار کھولی رابطہ آفس پر ورکنگ کمیٹی کی قانونی میٹنگ کا انعقاد آج بروز اتوار کو بعد نماز ظہر کیا گیا ۔اس میٹنگ میں سابق میئر طاہرہ شیخ رشید ،شکیل جانی بیگ، اسلم انصاری ،سلیم انور ،اعجاز عمر اور اشتیاق احمد نے تجویز پیش کی جس پر ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دیا اور تجاویز کو منظوری دی ۔اس موقع پر ورکنگ کمیٹی نے ایک رائے سے فادر باڈی، اقلیتی اور اوقاف سیل،یوا سیلودیارتی سیل،مہیلا سیل، میڈیا سیل اور راشٹر وادی بھون کے نام کو تبدیل کر ل شیخ رشید بھون کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس میٹنگ میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں صرف 162 ووٹوں سے ہمیں شکست ہوئی لیکن ہمارا حوصلہ بلند ہے ۔ہم پوری طاقت سے مہاراشٹر لوکل باڈیز چناؤ میں حصہ لینگے ۔انہوں نے پارٹی ورکنگ کمیٹی کے ممبران کو چند حکمت عملی پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے ملک و ریاست کے بدلتے منظر نامہ پر اظہار خیال کیا۔اصف شیخ رشید نے کہا کہ یہ تمام تجاویز مع دستخط ریاستی الیکشن کمیشن و مرکزی الیکشن کمیشن کو روانہ کی جائے گی۔اس میٹنگ میں شہری، ضلعی اور ریاستی سطح پر پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کیلئے لائحہ عمل طئے کیا گیا ۔شہری صدارت کے ساتھ ساتھ ضلع اور ریاستی صدارت کا انتخاب بھی کرنے کو منظوری دی گئی ۔یہاں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر شیخ رشید بھون کا افتتاح آگرہ روڈ پر دوپہر میں تین بجے کیا جائے گا ۔اور یہاں پر ایک آفس سیکرٹری مستقل اپنی خدمات انجام دیگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ 11 جولائی کو ڈائمنڈ لانس میں ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔اس میں بھی خواہش مند امیدوار اور عوام کثیر تعداد میں شریک ہوں ۔اسی طرح مہاراشٹر بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر میں کارپوریشن چناؤ کو پوری طاقت و حکمت عملی سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس میٹنگ میں ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اب سماجوادی پارٹی کی جانب سے پروپوزل آیا ہے کہ اتحاد کرنا ہے اس پر ورکنگ کمیٹی اور عوام کی رائے کے بعد کافی غور و خوص کرنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا ۔اپوزیشن کی چال بازیوں سے بھی ہوشیار رہنے کی صلاح آصف شیخ نے خواہش مند امیدواروں اور عوام کو دی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا جھنڈا، بلا ،بینر اور مفلر سمیت دیگر پرچار کے سامان کی تیاری بھی تیزی سے جاری ہے ۔آصف شیخ اور نوید خطیب نے ورکنگ کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے