غمناک خبر :لبیک ہوٹل کے پاس دردناک حادثہ، عمران احمد اور جمیل احمد جاں بحق
مالیگاؤں (نامہ نگار)مالیگاؤں سے گزرنے والی ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے پر واقع لبئک ہوٹل کے قریب جمعرات کو رات میں تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب ایک درد ناک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی وارڈ کے کارپوریٹر اعجاز بیگ جائے حادثہ پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں عمران احمد محمد فاروق( تمنا موبائل پوائنٹ) ،جمیل احمد شکیل احمد (عرف چھوڑے) چندن پوری گیٹ بیلباغ کا انتقال ہوگیا ہے ۔قانونی کارروائی و پوسٹ مارٹم کیلئے دونوں ہی نعش کو سول اسپتال کے جایا گیا ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ یہ دونوں نوجوان ٹو وہیلر کے ذریعے کارخانے میں کپڑوں کی گھڑی لگانے جارہے تھے کہ یہ حادثہ لبیک ہوٹل کے پاس پیش آیا ۔ہم نے بار بار کارپوریشن و آر ٹی او اور نینشنل ہائی وے اتھارٹی سے سروس روڈ اور بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اب تک اس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔اسی طرح کتنے اور نوجوانوں کی لاش مالیگاؤں کی عوام دیکھتے رہیگی؟ کب تک اس طرح کے حادثات مالیگاؤں کے نصیب میں رہیں گے؟ اس پر انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے دونوں ہی نوجوانوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔ جائے حادثہ پر سوشل ورکر عارف خان اور خالد ایس کے نے یہاں پہنچ کر فوری امداد فراہم کی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔دونوں جنازے کی تدفین رات دو بجے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com