سعودی عرب میں شراب پر پابندی برقرار رہیگی، خبروں کے متعلق حکومت کی تردید و وضاحت


سعودی عرب میں شراب پر پابندی برقرار رہیگی، خبروں کے متعلق حکومت کی تردید و وضاحت 



ریاض : 26 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) نینشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں آج دن بھر سرخیوں میں رہے سعودی عرب نے شراب فروختگی کی اجازت کی خبر کو بے بنیاد بتایا ہے ۔اسے غلط اور افواہ بھی بتایا ہے ۔سعودی پریس ایجنسی نے اس خبر کی تردید کی ہے ۔حالانکہ آج صبح سے رات تک پوری دنیا میں میڈیا نے سعودی حکومت کے اس مشروط فیصلہ کو اپنی رپورٹ میں شائع کیا تھا جس میں میڈیا نے کہا تھا کہ سعودی میں مخصوص علاقوں میں کم الکوحل والی شراب کی اجازت ہوگی ۔لیکن اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سعودی ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مملکت 2026 سے شراب کی فروخت کی اجازت دینے جا رہی ہے۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کی جانب سے ایسی کوئی تصدیق کی گئی ہے۔

سعودی عرب وژن 2030 کے تحت سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، تاہم یہ ترقی ملکی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جا رہی ہے، اور شراب پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ 2024 میں سعودی عرب نے 2 کروڑ 97 لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو 2023 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، اور سیاحتی اخراجات 283.8 ارب ریال تک پہنچ گئے۔

غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے بھی نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ سفارتی سامان کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ اب غیر مسلم ممالک کے سفارت خانوں کو شراب اور دیگر مخصوص اشیاء سفارتی کارگو میں لانے کی اجازت نہیں، تاہم سخت کنٹرول کے تحت کچھ مخصوص اشیاء تک رسائی ممکن ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ واقعی اگر شراب فروختگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے تو یہ اسلامی اقدار کیلئے بہتر ہوگا ۔

مکمل خبر اس لنک پر دیکھیں
https://www.arabnews.com/node/2602196/saudi-arabia

 

Saudi source denies recent media reports regarding alcohol in the Kingdom

RIYADH: Seventy participants completed the AI and Innovation Hackathon program held in Riyadh recently, the Saudi Press Agency reported on Monday.

Organized by the Financial Academy, in partnership with MEDGULF Insurance Co., the program provided training for citizens in the insurance sector, in line with the goals of Saudi Vision 2030.

The hackathon included several key phases, including data collection, awareness sessions, screening of ideas, and the selection of the best candidates.

The five-month event culminated in an intensive five-day hackathon with creative engagement from the participants.

The Financial Academy has several responsibilities and mandates including training for employees working in the financial sector, setting standards and requirements for practicing, and publishing research.




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے