قلعہ جھونپڑ پٹی کو 17 جون تک راحت ، نوٹس دینے پر سرکار پر عدالت برہم ، مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کو ملی بڑی کامیابی



بریکنگ نیوز : قلعہ جھونپڑ پٹی کو 17 جون تک راحت ، نوٹس دینے پر سرکار پر عدالت برہم ، مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کو ملی بڑی کامیابی 


اسکول،ٹینس کورٹ ،جمخانہ کو نوٹس کیوں نہیں؟ 10 جون تک ضلع کلکٹر اور کارپوریشن اپنا افیڈیوٹ داخل کرے :ہائی کورٹ 


مفتی اسمٰعیل کو قانون نہیں سمجھتا، صرف سرکاری زبان بولتے ہیں، اسٹے کل بھی تھا اور آج بھی ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر مل گیا :مستقیم ڈگنیٹی 



مالیگاؤں : 29 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ جھونپڑپٹی کو دو دن میں کرنے کا الٹی میٹم پورا ہونے والا ہے ۔عوام میں ڈر و خوف کا ماحول بھی ہے لیکن مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی کی رہنمائی میں قلعہ بچاؤ کمیٹی نے آج ممبئی ہائی کورٹ سے بڑی راحت حاصل کرلی ہے ۔اس لئے کہ قلعہ جھونپڑپٹی کو تحصیلدار نے نئے سرے سے نوٹس دے کر شہر بھر میں ہلچل پیدا کردی تھی۔ اس معاملے میں مائنا ریٹی ڈیفنس کمیٹی کے اہم ذمہ دار مستقیم ڈگنیٹی نے شکیل احمد فتح محمد اور عبد السلام سمیت 133 لوگوں کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں اس  نوٹس کو چیلنج کیا۔ قلعہ بستی کی جانب سے پیروی کررہے ایڈوکیٹ ایم پی وشی کی اسسٹنٹ وکیل منیشادیسائی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں اس معاملے میں پہلے سے اسٹے ملا ہوا ہے۔ اس کے باوجود بھی کارپوریشن نے نوٹس غلط طریقے سے دی ہے۔ شنوائی میں سرکاری سینئر وکیل ایڈوکیٹ کاکڑے بھی موجود رہے۔ واضح ہو کہ اس معاملے میں عدالت کے وکیشین بورڈ کی سماعت معزز جسٹس گوری گوڈسے اور معزز جسٹس سوماس شیکھر سندریشن کی ڈبل بینچ میں 6 نمبر کورٹ میں  ہوئی۔

سرکاری وکیل کی دلیل پر ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس غلط طریقے سے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے قلعہ کے اندر واقع اسکول، جمخانہ، ٹینس کورٹ کے متعلق بھی سوال کیا، اور کہا کہ انہیں بھی نوٹس دینا چاہئے تھا۔انہیں نوٹس کیوں نہیں دی گئی؟ عدالت نے اس معاملے میں 10 جون تک سرکاری انتظامیہ کو افیڈیوٹ پیش کرنے کا حکم دیا دیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ بھلے ہی یہ اسکول لیز پر دی گئی ہے۔ لیکن ان کا جواب بھی لینا چاہئے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کو سننے کے بعد قلعہ جھونپڑپٹی کو 17 جون تک اسٹے برقرار رکھا ہے ۔ اس معاملے میں مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایک بڑے تجربہ کار سینئر وکیل نے پیروی کی جبکہ ہماری جانب سے ایڈوکیٹ ایم پی وشی کی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ منیشادیسائی پیروی کی اور ہم نے ٹھوس دلائل کے ساتھ رہنمائی کی اور وکلاء کی مدد سے اسٹے کو برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔


 اسٹے نہ ہونے کی گمراہ کن خبر پھیلانے پر مستقیم ڈگنیٹی نے شہر کے ایم ایل اے کیخلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قانون نہیں سمجھتا ہے اور وہ گمراہ کن باتیں پھیلاتے ہیں۔شہریان ک سلام سمجھنا چاہیے کہ مفتی اسمٰعیل کس طرح پولس اور سرکار کی زبان میں زبان ملا کر بات کرتے ہیں؟ وہ اس اپیل کے تعلق سے بھی کہہ رہے تھے کہ یہ عدالت میں زیادہ تک نہیں چلیگا لیکن ہم نے آج اس معاملے میں اسٹے حال کرلیا ہے۔مستقیم ڈگنیٹی کے علاہ مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے بھی میڈیا کو قانونی معلومات فراہم کی ۔اس موقع پر آصف شیخ اور  مستقیم ڈگنیٹی کی رہنمائی میں ایڈوکیٹ توصیف شیخ، عبدالرحمن انصاری اور قلعہ جھونپڑپٹی کی جانب سے پٹیشنر شکیل شاہ،  پٹیشنر سلو عطر والے، حسن شاہ، شاہ، اشفاق علی و دیگر افراد موجود تھے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے