مزید پانچ افراد پر تیسرا مقدمہ درج ، پولس و سرکاری وکیل عدالت کو گمراہ کررہے ہیں:آصف شیخ
جھوٹ کی بنیاد پر مسلمانوں کو پھنسایا جارہا ہے ،میرٹ کی بنیاد پر سماعت ہو، آصف شیخ کی عدالت و بار کونسل سے اپیل
22 جون کی کانفرنس کے بعد اب ہم قانونی لڑائی کیساتھ جمہوری لڑائی کیلئے سڑکوں پر بھی نکلیں گے
مالیگاؤں : 31 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی نے چھاؤنی پولس اسٹیشن میں ایک اور یعنی تیسرا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے اور اس کیس میں مزید پانچ افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع آج میڈیا نمائندوں کو آصف شیخ نے دی انہوں نے کہا کہ آج صبح میں چھاؤنی پولس اسٹیشن آیا مجھکو معلومات ملی کہ مزید لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے تب یہاں میں نے انکوائری آفیسر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں نیا مقدمہ نمبر 138 درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے پانچ ملزمین کے نام نہیں بتائے ۔اس معاملے میں آصف شیخ نے برہمی کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کو بدنام کیا جارہا ہے جب عدالت میں چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے اور ایک بھی بنگلہ دیشی و روہنگیائی نہیں ملا ہے تو پھر جانچ بوجھ کر مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ پولس اور سرکاری وکیل ایڈوکیٹ ششیر ہیرے بھی کورٹ کو گمراہ کررہے ہیں ۔انہیں اصل حقائق سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے ۔انہیں سچائی پر بات کرنا چاہیے، آصف شیخ نے مالیگاؤں کی مہربان عدالت اور بار کونسل کے وکلاء سے گزارش و اپیل کی کہ وہ اس کیس پر نظر رکھیں اور میرٹ کی بنیاد پر سماعت کریں ۔سچ پر عدالت میں بات ہونا چاہیے، جھوٹی باتیں پھیلا کر عدالت اور عوام کو گمراہ نہ کریں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ اب پانی سر سے اونچا ہورہا ہے ۔تیسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اس تعلق سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی 22 جون کو ہونے والی کانفرس کے بعد قانونی لڑائی کیساتھ جمہوری انداز میں بھی لڑائی جائے گی اور ہم اپنے حقوق و انصاف کیلئے سڑکوں پر بھی نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے جنتا بنایا جارہا ہے یہ صرف کاغذات میں چھیڑ چھاڑ کا ہے لیکن اسے بنگلہ دیشی و روہنگیائی کا نام بہانہ بتا کر فرقہ پرستی کا رنگ دیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا اصل میں مجھوک شک ہے کہ سرکاری وکیل ایڈوکیٹ ششیر ہیرے سرکار کے اشارے پر چل رہے ہیں اور کہیں نا کہیں سرکار انہیں آئندہ لوک سبھا چناؤ کے روپ میں بطور امیدوار دیکھ رہی ہے اسی لئے انہیں ایک چہرے کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔اس طرح کا سیاسی بیان بھی آصف شیخ نے دیا اور کہا کہ ششیر ہیرے مالیگاؤں کے ہی رہنے والے ہیں انہیں سب پتہ ہے لیکن اب وہ بھی سرکاری زبان بول رہے ہیں جبکہ انہیں انصاف کی آواز بنا چاہیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com