گاندھی کپڑا مارکیٹ کی ناقص تعمیر میں ہوئی بدعنوانی کے متعلق کارپوریشن نے کیا کارروائی کی؟


گاندھی کپڑا مارکیٹ کی ناقص تعمیر میں ہوئی بدعنوانی کے متعلق کارپوریشن نے کیا کارروائی کی؟ 


آصف شیخ کی شکایت پر محکمہ شہری ترقیات کا کمشنر سے سوال، منترالیہ سے مکتوب جاری 


مالیگاؤں : 27 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سرکار اور کارپوریشن کے فنڈ سے گاندھی کپڑا مارکیٹ کی سڑک کو بنے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور یہ روڈ کئی جگہوں سے خراب ہونا شروع ہوگئی ہے ۔اس روڈ کی تعمیر کے دوسرے تیسرے دن سے ہی روڈ خراب ہونا شروع ہوگئی تھی لیکن ٹھیکیدار نے گورنمنٹ کی دی گئی ہدایات اور تعمیری کام کی کوالٹی پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ اس کے برعکس اس میں لاکھوں روپے کی بدعنوانی کی گئی ہے اس لئے اس روڈ کے تعمیری کام کے بل روک دیئے جائیں اور ٹھیکہ دار و کارپوریشن کو پابند بنایا جائے کہ وہ اس روڈ کی عمدہ تعمیر کرے ۔

اس طرح کی شکایت آصف شیخ نے گزشتہ 8 مئی کو منترالیہ میں شہری ترقیات محکمہ میں کی تھی جس پر آج منترالیہ سے شہری ترقیات محکمہ نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس آزاد نگر جونا پولس اسٹیشن خان کلیکشن سے گاندھی کپڑا مارکیٹ تک جو خراب سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر ہوئی ہے اس پر کارپوریشن نے اب تک کیا کارروائی کی اس کی تفصیلات متعلقہ محکمہ کو فوری فراہم کی جائے ۔اس طرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کو منترالیہ سے جاری کیا گیا ہے اور اسکی ایک کاپی شکایت کنندہ آصف شیخ کو بھی دی گئی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کارپوریشن اس ضمن میں کارروائی کی کیا رپورٹ شہری ترقیات کو ہیش کرتی ہے؟ اس پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے