عائشہ نگر کی کامگار کالونی کو 48 گھنٹوں میں خالی کرنے کارپوریشن کی نوٹس



عائشہ نگر کی کامگار کالونی کو 48 گھنٹوں میں خالی کرنے کارپوریشن کی نوٹس 



کامگار کالونی کی عمارت انتہائی خستہ، از خود خالی کرنے مکینوں کو ہدایت ورنہ مالیگاؤں کارپوریشن مُنہدم کردیگی 


 

مالیگاؤں : 23 مئی ( بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن وارڈ کمیٹی نمبر 2 کی حدود میں قائم کامگار کالونی رہائشیوں کے لیے انتہائی خطرناک عمارت بن گئی ہے۔ کامگار کالونی عوام کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس لیے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ مہاراشٹر گورنمنٹ سرکلر نمبر V.S.A-2015/P.No.349/Navi-20 کی دفعات کے مطابق  اس عمارت کو خالی کرانا ضروری ہو گیا ہے۔ عمارت کے رہائشیوں کو بار زبانی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے گئے ہیں۔ اسی مناسبت سے عمارت کے مکینوں کو مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 264 کے تحت نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ رہائشیوں کو مذکورہ نوٹس موصول ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر عمارت کو خالی کر دینا چاہیے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

کارپوریشن نے پریس ریلیز میں کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو عمارت کے گرنے یا کسی مالی یا جانی نقصان کے ذمہ دار عمارت کے مکین ہی ہوں گے۔ چونکہ عمارت انتہائی خطرناک ہو چکی ہے اس لیے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ عمارت کو خالی کر دیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ اگر مکین خالی نہ کریں تو محکمہ تجاوزات زبردستی عمارت خالی کر دے گا ۔ عمارت کے مکینوں کو اس تعلق سے نوٹس فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح ایک کاپی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ، انسپکٹر آف پولس ، عائشہ نگر کو بھی معلومات کے لیے دی گئی ہے۔اس طرح کی تفصیلات ایک پریس نوٹ کے ذریعے وارڈ آفیسر،وارڈ کمیٹی آفس نمبر 02 کے توسط سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے