مقدمہ نمبر 40 میں بھی عبد التواب شیخ گرفتار، 29 مئی تک پولس تحویل،چارج شیٹ کے بعد گرفتاری جان بوجھ کر ضمانت میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف، دفاعی وکلاء کا الزام



مقدمہ نمبر 40 میں بھی عبد التواب شیخ گرفتار، 29 مئی تک پولس تحویل،چارج شیٹ کے بعد گرفتاری جان بوجھ کر ضمانت میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف، دفاعی وکلاء کا الزام



عبد التواب کے گھر سے ملے جنم داخلوں کی جانچ پڑتال کیلئے پولس تحویل ضروری ، سرکاری وکیل کی کورٹ میں دلیل


مالیگاؤں : 24 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 51 میں 18 مارچ سے گرفتار عبد التواب شیخ کو 28 مارچ کو عدالتی تحویل دی گئی اور عبد التواب ناسک سینٹرل جیل میں قید ہیں کو کل دوبارہ ناسک سینٹرل جیل سے مالیگاؤں لایا گیا اور انہیں مقدمہ نمبر 40 میں بھی ملزم بنایا گیا ہے انکی گرفتاری کے بعد آج انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے پانچ دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔اس طرح کی تفصیلات مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ایڈوکیٹ توصیف شیخ اور ایڈوکیٹ عارف این شیخ نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ عبد التواب کو دس دنوں کی پولس تحویل مقدمہ نمبر 51 میں دی جاچکی ہے اور مزید انہیں پولس کسٹڈی دینے کی ضرورت باقی نہیں رہتی کیوں کہ عبد التواب عدالتی تحویل میں ہے ۔اس پر عدالت میں سرکاری وکیل ایڈوکیٹ ششیر ہیرے و پولس نے دلائل پیش کئے کہ عبد التواب کے گھر سے ملے جنم داخلوں کی جانچ پڑتال کرنا ہے ۔یہ جنم داخلے انکے گھر کیوں تھے اور کس کے کہنے پر بنائے گئے تو اور کن کن لوگوں کے بنائے گئے اور کیا اس تعلق سے کوئی اور ہے جو اس معاملے میں شامل ہے؟ جیسے کئی سوالات کے جوابات پولس کو تلاش کرنا ہے ۔اس لئے انہیں پولس تحویل ضروری ہے ۔ایڈوکیٹ ششیر ہیرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک مقدمہ پوار واڑی اور ایک عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج ہے جس میں بنگلہ دیشی ہونے کی شکایت درج ہے ۔اس تعلق سے بھی جانچ کرنا ہے ۔ایڈوکیٹ ششیر ہیرے کی دلیل پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے بھی کئی دلائل پیش کئے لیکن عدالت نے بالآخر عبد التواب کو پانچ دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے ۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ عارف این شیخ اور ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے میڈیا کے سامنے بتایا کہ جب دونوں مقدمات میں چارج شیٹ داخل ہوگئی ہے تو پھر عبد التواب کو تاخیر سے گرفتار بتانے کا مقصد پولس کا یہ ہے کہ وہ دیگر ملزمان کی ضمانت میں جان بوجھ کر رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔دفاعی وکلاء نے کہا کہ دونوں مقدمات میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد ہم گرفتار دیگر ملزمان کی ضمانت کا عریضہ عدالت میں پیش کرنے والے ہیں لیکن اب اس معاملے میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے اسی لئے پولس نے عبد التواب کی گرفتاری تاخیر سے بتائی ہے اور اب انہیں 29 مئی تک پولس تحویل دی گئی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات بھی دفاعی وکلاء نے دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے