پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان، ضابطہ اخلاق نافذ، 19 جون کو پولنگ، 23 جون کو نتائج کا اعلان



پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان، ضابطہ اخلاق نافذ، 19 جون کو پولنگ، 23 جون کو نتائج کا اعلان 



نئی دہلی : 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان حلقوں کی نشستیں ایم ایل اے کے انتقال یا استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔

ان میں گجرات: (1) کڑی (شیڈولڈ کاسٹ): کرشن بھائی پنجا بھائی سولنکی کی موت کی وجہ سے (2) ویساوادر: بھیانی بھوپیندر بھائی گاندھی بھائی کے استعفیٰ کی وجہ سے۔

کیرالہ: (3) نیلمبور: انور کے استعفیٰ کی وجہ سے 

پنجاب: (4) لدھیانہ ویسٹ: گرپریت بسی گوگی کی موت کی وجہ سے

مغربی بنگال: (5) کالی گنج: یہ انتخابات نصیر الدین احمد کی موت کی وجہ ہو رہے ہیں۔
انتخابی شیڈول درج ذیل ہے:

نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ 26 مئی 2025؛ نامزدگی کی آخری تاریخ 2 جون 2025 ہے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 جون 2025؛ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 5 جون 2025 ہے۔ ووٹنگ 19 جون 2025 کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 جون 2025 کو ہوگی۔

تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کا استعمال کیا جائے گا۔ ای پی آئی سی کے علاوہ 12 متبادل شناختی کارڈ جیسے آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ وغیرہ کو ووٹر کی شناخت کے لیے قبول کیا جائے گا۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کو فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں کے لیے اپنی معلومات ظاہر کرنا لازمی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے