کارپوریشن کی سروے نمبر 110 کے مکینوں کو نوٹس ، پندرہ دنوں میں دستاویزات جمع کریں ورنہ کارروائی
مکینوں کو تعمیرات کا اجازت نامہ، 7/12 اتارا اور لے آؤٹ سمیت ملکیت سے متعلق دستاویزات جمع کرنے کا حکم
مالیگاؤں : 24 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن نے سروے نمبر 110 کے مکینوں کو نوٹس تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے ۔اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں وارڈ کمیٹی آفس نمبر 04 کے دائرہ اختیار میں واقع گرو وار وارڈ سروے نمبر 110 کی اراضی پر آبادی مکینوں نے غیر قانونی طریقے سے بےےترتیب اور بغیر اجازت تعمیرات کر رکھی ہے جو کارپوریشن کے مشاہدہ میں آیا ہے۔ اس لئے اس زمین پر آباد مکینوں کو نوٹس دیتے ہوئے کارپوریشن نے کہا کہ اس سلسلے میں ملکیت کا مالکی حقوق نامہ یعنی 7/12 اتارا کی زیراکس کاپی،عمارت کی تعمیر کا اجازت نامہ اور لے آؤٹ کا منظور شدہ تعمیراتی نقشہ، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منظور لے آؤٹ اور سرکاری گنتی کا نقشے کی کاپی ، زمین کی خریداری کا معاہدہ، بن شیتی کا اجازت نامہ،لائٹ بل جیسے دستاویزات کارپوریشن میں جمع کریں ۔
کارپوریشن نے نوٹس میں کہا کہ مندرجہ بالا دستاویزات اس نوٹس کی عوام میں تقسیم کے 15 دنوں کے اندر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن وارڈ آفس نمبر 04 میں ذاتی طور پر مذکورہ بالا کاغذات جمع کرائے جائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر یہ دستاویزات مقررہ وقت کے اندر جمع نہیں کرائے جاتے ہیں، تو آپ کی تعمیر کردہ عمارت، گھر کو ایک غیر قانونی تعمیر اور بے ترتیب پر سمجھا جائے گا اور اس کے بعد ممبئی پراونشل ایکٹ، 1949 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کی نوٹس کارپوریشن وارڈ آفس نمبر چار کے آفیسر کی جانب سے عوام کو دی جارہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com