آصف شیخ کی سرپرستی اور طاہرہ شیخ و عمران شیخ کی جدوجہد سے وارڈ نمبر 20 میں 50 لاکھ کے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز



آصف شیخ کی سرپرستی اور طاہرہ شیخ و عمران شیخ کی جدوجہد سے وارڈ نمبر 20 میں 50 لاکھ کے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز



مالیگاؤں :(پریس ریلیز) تعمیر و ترقی پسند خانوادہ شیخ رشید کی روز اول سے ہی مالیگاؤں میں تعمیری خدمات پورے شہر پر عیاں ہیں ۔ایم ایل اے فنڈ سے شہریان کو روشناس کروانے والے شیخ رشید نے انگنت تعمیری نقوس مالیگاؤں میں چھوڑے ہیں ۔اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے وکاس ہماری شان اور کام ہماری پہچان کا نعرہ دینے والے خانوادہ شیخ رشید کے چشم و چراغ آصف شیخ بھی مالیگاؤں شہر میں تعمیری کام انجام دے رہے ہیں ۔آصف شیخ نے بھی مرحوم شیخ رشید کی طرح تاریخی کارنامے انجام دیئے ہیں اور آج اسی سلسلے کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے آصف شیخ کی سرپرستی میں سابق میئر طاہرہ شیخ اور عمران شیخ کی خصوصی جدوجہد سے میں وارڈ نمبر 20 میں 50 لاکھ 46 ہزار 149 روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد آصف شیخ کے ہاتھوں رکھا گیا ۔اس طرح کی تفصیلات عمران شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 20 میں سروے نمبر 172 بسمہ اللہ پان دکان سے اربینہ موبائل شاپ تک کا راستہ انتہائی خستہ حال تھا جس سے عوام کو حد درجہ ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اسی پریشانی و تکالیف کو دیکھتے ہوئے آصف شیخ رشید اور سابق میئر طاہرہ شیخ کی جدوجہد سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد عمل میں لایا گیا ۔عمران شیخ نے کہا کہ اس موقع پر وارڈ کے بزرگ، نوجوان اور سوشل ورکروں کی موجودگی میں آج سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کام شروع کردیا گیا ہے اور اسے عمدہ کوالٹی میں بہت جلد تعمیر کیا جائے گا تاکہ عوام کو آسانی سے آمد و رفت کا موقع مل سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے