دلخراش حادثہ میں رائل کالج کی دو طالبات جاں بحق ، درے گاؤں باری پر مال بردار ٹرک رکشا پر پلٹ گئی ڈرائیور سمیت تین لوگوں کی دردناک موت



دلخراش حادثہ میں رائل کالج کی دو طالبات جاں بحق ، درے گاؤں باری پر مال بردار ٹرک رکشا پر پلٹ گئی ڈرائیور سمیت تین لوگوں کی دردناک موت، دو طالبات زخمی 



 طالبات کی موت کے ذمہ کارپوریشن،  پرانت و پولس انتظامیہ، آصف شیخ رشید نے کیا انصاف کا مطالبہ



شہر میں صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک مال برادر گاڑیوں کی انٹری بند کی جائے، عوام کا مطالبہ 



مالیگاؤں : 22 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج صبح صبح مالیگاؤں سے دل دہلا دینے والی افسوس ناک خبر سامنے آئی ۔تفصیلات کے مطابق عبد المطلب پیٹرول پمپ کے تھوڑا آگے الکبیر انگلش میڈیا اسکول کے قریب درے گاؤں باری پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں تین لوگ لوگوں کی موت کی اطلاع ملی ۔اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ دو لڑکیاں راجو گائیڈ میڈیکل والے کی ہیں جن کے نام ماریہ مرجان خورشید احمد رسول پورہ اور مہہ جبین افتخار احمد گاندھی مارکیٹ روشن آباد بتائے گئے اسی طرح ایک بچی صبا محمد یوسف میمن 24 سال نور باغ اور ایک بچی القمہ مختار احمد نندن عمر 20سال نندن نگر کی ساکن ہے، یہ چاروں طالبات روزانہ اقصٰی کالونی کے 47 سالہ رکشا ڈرائیور عبدالکلام کی رکشا پر رائل کالج اف فارمیسی میں تعلیم حاصل کرنے جایا کرتی تھیں ۔معمول کے مطابق آج بھی یہ چاروں طالبات رکشا پر کالج جارہے تھے کہ الکبیر انگلش میڈیم اسکول کے قریب درے گاؤں باری عبور کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی رہے تھے کہ مخالف سمت سے ارہی مال بردار گاڑی TN 88 A6670 کا توازن کھو بیٹھا اور یہ بھاری وزنی گاڑی سیدھا رکشا پر پلٹ گئی جس میں جائے وقوعہ پر رکشا ڈرائیور سمیت فارمیسی کالج کی دو طالبات جاں بحق ہوگئی جبکہ دو طالبات شدید زخمی ہو گئے ۔اس طرح کی تفصیلات شفیق اینٹی کرپشن نے دی، انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ایمبولینس کے ڈرائیور راہل نے ہمیں دی، ہم نے پولس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور زخمیوں کو سہارا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبات کو سول اسپتال لایا گیا ہے، یہاں قانونی امداد کیلئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اپنے ساتھیوں کیساتھ موجود تھے ۔اس موقع پر اصف شیخ نے کہا کہ ہم اس حادثے کے ذمہ دار کارپوریشن اور پولس انتظامیہ کو مانتے ہیں اسی طرح ٹریفک پولس اور پرانت و محصول محکمہ کو مانتے ہیں۔انکی لاپرواہی سے یہ حادثہ ہوا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن نے نوانٹری اور ون وے کا بورڈ نہیں لگایا ہے، ٹریفک پولس بھی شہر میں موجود نہیں ہوتی ہیں ۔اس تعلق سے ہم بہت جلد ایک جوائنٹ میٹنگ لگوا کر باز پرس کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک ہیوی گاڑیوں کی انٹری شہر میں نہ کی جائے، ہائی وے پر ویئر ہاؤس اور بڑے بڑے گوڈاؤن بنائیں جائیں ۔تاکہ بڑی گاڑیوں سے عوام کو راحت ملے ۔دوسری جانب تینوں مرحومین کی تدفین بعد نماز عصر عشاء کی جائے گی ۔رکشا ڈرائیور کی تدفین بڑے قبرستان اور دونوں بچیوں کی تدفین عائشہ نگر قبرستان میں ہوگی ۔اس حادثے کو لیکر شہر میں غم و غصے کا ماحول پایا جارہا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے