ملک کی پہلی (AI) اے آئی یونیورسٹی مہاراشٹر میں ، قیام کے لیے ٹاسک فورس کی تقرری
آئی آئی ٹی،نیرکوم،آئی ٹی ایکسپرٹ، انجینئر،سائنٹسٹ سمیت ماہرین تعلیم اور سرکاری آفیسران کو ذمہ داریاں
ممبئی : 3 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہندوستان کی پہلی AI یونیورسٹی مہاراشٹر میں قائم کی جا رہی ہے۔انفارمیشن ٹکنالوجی کے محکمہ نے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے محکمے کے ساتھ مل کر اس کام میں پہل کی ہے اور آج ایک ٹاسک فورس کی تقرر عمل میں لائی گئی ہے۔اس طرح کی اطلاع ریاستی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلار نے دی۔ کمیٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) پوائی (IIT) ممبئی کے ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (IIM) ممبئی کے ڈائریکٹر، Nercom کے نمائندے، AI کے نمائندے سمیت ماہرین شامل ہے۔
مہاراشٹر میں تحقیق، ترقی، ہنرمندی کی ترقی، ٹیکنالوجی کی اختراعات اور پالیسی سازی کو فروغ دینے اور حکومت ہند کے ساتھ تال میل میں عالمی معیار کا ایک بہترین اور اختراعی مرکز بنانے کے لیے ایک ٹاسک فورس کا تقرر کیا گیا ہے۔اس ٹاسک فورس پر یونیورسٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہوگی جو مصنوعی ذہانت کے نظام کی تعلیم دے گی اور اس بارے میں حکومتی فیصلے کا اعلان آج حکومت نے کیا۔ جیسا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے، انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر آشیش شیلار نے اس تصور کو مکمل کرنے میں پیش قدمی کی ہے اور اس سلسلے میں دو میٹنگوں کے بعد فوری طور پر ٹاسک فورس کا تقرر کیا گیا ہے اور اس کام کو ٹھوس شکل دی گئی ہے۔ اے آئی کالج کی منصوبہ بندی کے لیے ٹاسک فورس، جو ایکسی لینس اور جدت کا مرکز ہو گی، جو ماہرین پر مشتمل ہو گی۔
اے آئی یونیورسٹی ٹاسک فورس میں کون؟
انفارمیشن ٹکنالوجی کی صدارت میں مندرجہ ذیل اراکین کی ٹاسک فورس کمیٹی کا تقرر کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمہ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، پرنسپل سیکریٹری، محکمہ صنعت، پاور اینڈ لیبر، مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) پوائی، ممبئی کے ڈائریکٹر،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (IIM) ممبئی، نیرکوم کے نمائندے کے ڈائریکٹر، AI کے نمائندے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے سینئر رینک آفیسر راجیو گاندھی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انیل کاکوڈکر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمبھاجی نگر، برامہ ریسرچ فاؤنڈیشن، ممبئی کے نمائندے، چیف اے آئی گوگل انڈیا کے نمائندے نرین کچرو، اے آئی ڈویژن مہندرا گروپ کے سی ای او بھون لودھا، اٹلس اسکل ٹیک یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر کیو این یو لیبز کے سی ای او راجن ورہوکر، ڈیٹا سیکورٹی کونسل آف انڈیا کے سی ای او، انڈین نیوی کے نمائندے ونائک گوڈسے، مجگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ کے سی ایم ڈی،ایل اینڈ ٹی کے نمائندے اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ممبئی کے روم آفیسر شامل ہوں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com