امسال بھی روزہ داروں کیلئے مہینہ بھر افطاری کا خصوصی اہتمام، آصف شیخ کی سرپرستی و احسان شیخ کی نگرانی میں شیخ رشید خانوادہ کا مستحسن اقدام

امسال بھی روزہ داروں کیلئے مہینہ بھر افطاری کا خصوصی اہتمام، آصف شیخ کی سرپرستی و احسان شیخ کی نگرانی میں شیخ رشید خانوادہ کا مستحسن اقدام 



شہریان، مسافرین ،خریداری کیلئے بازار میں آنے والے روزہ داروں اور مدارس کے سفراء کیلئے شیخ رشید و خلیل دادا کی یاد میں روزہ افطار کا پروگرام ظاہر 



مالیگاؤں : 26 فروری (پریس ریلیز)دو مارچ 2025 سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے ۔اس مقدس ایام میں ہر طرح سے نیکی کو بٹورنے کیلئے ہر مسلمان تگ و دو میں لگا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام دنوں سے زیادہ مسلمان رمضان المبارک میں عبادتوں میں مشغول رہا کرتا ہے وہیں مخیران قوم و ملت و صاحب مال افراد رمضان المبارک میں جہاں غریبوں مسکینوں کی دادرسی کرتے ہیں وہیں پورے ماہ کیلئے وہ روزہ افطاری کا اہتمام بھی کیا کرتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ نیکی مل سکے ۔اسی ضمن میں مالیگاؤں شہر کے سیاسی و سماجی خانوادہ نے ل صدر آصف شیخ رشید نے کی سرپرستی اور احسان شیخ کی نگرانی میں شیخ رشید چیرٹیبل آفس نزد آگرہ روڈ دگڑو آئیل مل کے سامنے امسال بھی پورے مہینے کیلئے روزہ داروں کیلئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی اور  تفصیلات پیش کرتے ہوئے آصف شیخ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے روزہ سے لیکر آخری روزے تک خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے مرحوم شیخ رشید و مرحوم شیخ خلیل دادا یاد میں روزہ افطار کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے ۔


آصف شیخ نے کہا کہ آگرہ روڈ دگڑو آئیل مل کے سامنے شیخ رشید چیرٹیبل آفس سے متصل اراضی پر عارضی طور پر ایک ٹینٹ بنایا گیا ہے جہاں شہریان مالیگاؤں کیلئے افطار کا نظم بہترین طریقہ سے کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہر و بیرون شہر کے افراد، خریداری کیلئے آنے جانے والے روزہ دار، مدارس کے سفراء اور مسافرین کے لئے افطار کا نظم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام بھی اس روزہ افطار سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔


آصف شیخ نے بتایا کہ روزہ افطار کی تیاری کیلئے جہاں خانوادہ شیخ رشید کے تمام چھوٹے بڑے افراد اپنی خدمات انجام دینگے وہیں پارٹی کے مختلف سیل و ونگ کے اراکین اپنی خدمات پیش کریں گے اور خود آصف شیخ بھی موجود رہیں گے تاکہ انہیں بھی روزہ داروں کی خدمت کا موقع مل سکے ۔


آصف شیخ نے عامتہ المسلمین اور شہریان کو رمضان المبارک کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہریان مالیگاؤں اور عالم اسلام کی سرخروئی، دنیا و آخرت میں مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعد نماز تراویح شیخ رشید چیرٹیبل آفس پر عوامی کام کاج کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے