ڈیوژنل لیول سائنس نمائش میں مالیگاؤں ہائی اسکول کی تاریخ ساز کامیابی، اول انعام سے سرفراز ، ریاستی سطح پر منتخب
مالیگاؤں: 14 جنوری (پریس ریلیز) گزشتہ 11 تا 13 جنوری 2025 کو ناسک ل ضلع کے ڈنڈوری تعلقہ کے ونی شہر میں شری کشن لال جی بورا انٹر نیشنل اسکول میں ریاست مہاراشٹر کے شعبہ تعلیم کی رہنمائی میں، ضلع پریشد شعبہ تعلیم و ضلعی سائنس نمائش کمیٹی کی جانب سے 52 واں ڈیوژنل لیول سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ضلع ناسک کے تمام تعلقہ سے اول دوم اور سوم انعام یافتہ پروجیکٹ اور ٹیچنگ ایڈ کو اس نمائش میں شامل کیا گیا۔ اس نمائش میں کل 192 پروجیکٹس شریک مقابلہ رہے۔ اس پروگرام کا افتتاح ریاستی وزیر نرہری سیتارام جھیروال کے ہاتھوں کیا گیا۔ مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی فعال معلمہ زرینہ بانو مقبول احمد کے تیار کردہ پروجیکٹ دی میجیک واٹر بھی شامل مقابلہ رہا۔اس پروجیکٹ کو نہم A کی طالبات 1) منتشاء فاطمہ عارف حسین 2)ذویا فرحین شیخ سبحان نے پریزنٹ کیا۔ اس پروجیکٹ کو سیکنڈری سیکشن میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا جس میں تقریبا 48 پروجیکٹس شریک مقابلہ تھے۔ الحمدللہ اس مقابلے میں اسکول ہذا کے ذریعے پیش کیے گئے پروجیکٹ دی میجک واٹر کو ڈیوژنل سطح پر اول انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ایجوکیشن آفیسر پروین پاٹل و دیورے کے ہاتھوں زرینہ آپا و طالبات کو ایک خوبصورت ٹرافی اور سند سے نوازا گیا۔ اسی ماہ کی 28 جنوری تا یکم فروری کو ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے سائنس ایگزیبیشن میں مالیگاؤں ہائی اسکول کے تیارکردہ پروجیکٹ دی میجک واٹر ناسک ضلع کی نمائندگی کرے گا۔اس عظیم کامیابی پر زرینہ مقبول آپا اور شامل مقابلہ طالبات کو چیرمین انجمن معین الطلبا الحاج اسحٰق سیٹھ زری والا، سکریٹری سراج دلار سر، پرنسپل زاہد حسین سر، اے ایچ ایم و سپروائزرس حضرات اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد دی جاتی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے. شعبہ نشر و اشاعت۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com