مالیگاؤں سینئر کالج AMT کیمپس میں انٹرنیشنل تعلیمی و تحقیقی کانفرنس
دو روزہ تعلیمی کانفرنس میں امریکہ لندن، ملیشیا عراق، دبئی، ایران ،آسٹریلیا، جارڈن سے اسکالرز کی شرکت
مالیگاؤں کیلئے تاریخی اعزاز، گریجویٹ، پی جی، انجینئرنگ، میڈیکل اسٹوڈنس و ٹیچرس اور صنعتکاروں سے شرکت کی گزارش
مالیگاؤں : 15 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایشیا کا مانچسٹر کہہ جانے والا مالیگاؤں جہاں مختلف سرگرمیوں کے سبب عالمی میڈیا میں بنا رہا ہے وہیں اب مالیگاؤں شہر تعلیم کے شعبے میں نمایاں مقام بنانے جارہا ہے ۔ایک وقت تھا جب مالیگاؤں سے لوگ بیرون شہر و بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے جایا کرتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ آج بیرون شہر و بیرون ملک کے بڑے بڑے نامور اسکالرز مالیگاؤں شہر میں تشریف لا رہے ہیں ۔اسی ضمن میں انجمن معین الطباء کے زیر اہتمام جاری مالیگاؤں سینئر کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الرحمن زری والا کی جدوجہد سے AMT کیمپس مالیگاؤں ہائی اسکول رونق آباد میں ایک انٹر نیشنل کانفرنس برائے ریسرچ و ایجادات کے ضمن میں ہورہی ہے ۔اس کانفرنس میں آرٹس، سائنس، کامرس اور انجینئرنگ و میڈیکل شعبہ کے گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبا، ایم فل و پی ایچ ڈی کے طلبا، انجینئرنگ کالج کے طلباء اور کالج کے پروفیسر حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات پروفیسر ضیاء الرحمن زری والا نے آج صبح گیارہ بجے مالیگاؤں سینئر کالج کے پرنسپل آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے دی ۔انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں انٹرنیشنل کانفرنس ہونا یقیناً شہریان کیلئے اعزاز ہے ۔مالیگاؤں شہر آج ایجوکیشنل ہب بنتا جارہا ہے اور یہ مالیگاؤں شہر کے تعلیمی اداروں کا ملٹی نیشنل اداروں سے اشتراک کو بڑھاوا دیتا ہے ۔
اس کانفرس کا مقصد گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور کالج کے پروفیسر، میڈیکل اسٹوڈنس ،انجینئرنگ اسٹوڈنس کیلئے کارآمد و فائدہ مند ہے کہ آیا اس کانفرنس میں طلباء اپنے پروجیکٹ کو پیش کرینگے اور نئی ایجادات و رسرچ پر تبادلہ خیال کرینگے ۔اسی طرح اس کانفرنس میں بیرون ملک عراق، ایران، دبئی، امریکہ، لندن، آسٹریلیا، جارڈن سے 8 اسکالرز تشریف لا رہے ہیں ۔اسی طرح نیشنل لیول پر ممبئی، پونہ، بنگلورو، آئی آئی ٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ سمیت دیگر تعلیمی اداروں سے اسکالرز تشریف لا رہے ہیں ۔ضیاء الرحمن زری والا نے بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس مورخہ 7اور 8 فروری کو منعقد ہوگی، یہ کانفرنس مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہورہی ہے ۔اس کانفرنس میں طلباء اور شہر کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے صنعت کاروں کو بھی مدعو کیا ہے ۔اسی طرح نیو ایجوکیشن پالیسی کے مطابق تعلیم اور ہنر کو ایک ساتھ کرنے کیلئے ہم نے ٹیکسٹائل کمشنر روپ راشی میڈم کو بھی مدعو کیا ہے ۔ضیاء الرحمن سر نے بتایا کہ افتتاحی تقریب 7 فروری کو صبح 8 ہوگا ۔اور 8 فروری کو شام میں پانچ بجے اختتام ہوگا ۔اس کانفرنس میں مفتی اسمٰعیل قاسمی ،دادا بھسے، شوبھا تائی بچھاؤ ،روپ راشی میڈم بطور مہمان شرکت کررہے ہیں ۔انہوں نے مالیگاؤں شہر کے تمام کالج کے ٹیچرس اور اسٹوڈنس سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔ضیاء الرحمن سر نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کس لیول پر کام کررہا انہیں بتانا ہے، مالیگاؤں کو نیو ایجوکیشنل ہب بنانے کی جدوجہد کی جارہی ہے ۔بڑے بڑے ایجوکیشنسٹ سے ٹائے آپ کرنا اور امریکہ و لندن ممبئی یونیورسٹی کے اشتراک سے اب مالیگاؤں میں تعلیمی سفر کی شروعات کیلئے جدوجہد کا آغاز ہم نے کردیا ہے جو یقیناً آنے والی نسل کیلئے بہتر مستقبل کا ضامن ہوگا ۔
اس موقع پر کامران سر نے اغراض و مقاصد بیان کئے جبکہ اورنگ آباد شہر سے تشریف لائے انٹرنیشنل کانفرنس کے رابطہ کار عادل عزیز نے بتایا کہ اس کانفرنس میں ہم نے میڈیکل اسٹوڈنس کیلئے بھی شرکت و پریزینٹیشن کی سہولیات کا نظم کیا ہے ۔اسی طرح اسٹوڈنس کیلئے فری رجسٹریشن رکھا گیا ہے جبکہ پروجیکٹ رجسٹریشن فیس 400، ریسرچ اسکالر کیلئے 700، ٹیچنگ اسٹاف کیلئے 800
انڈسٹریلسٹ کیلئے 1000 اور پوسٹر پریزینٹیشن کیلئے کم چارج ہے ۔ان لائن رجسٹریشن کی سہولیات دی گئی ہے ۔رجسٹریشن کیلئے 28 جنوری آخری تاریخ مقرر ہے ۔اس پروگرام میں بیرون ملک کے اسکالرز کو مالیگاؤں شہر کی تہذیب و ثقافت سے بھی روشناس کیا جائے گا اور درمیان میں کلچرل پروگرام بھی کالج کے طلباء پیش کرینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com