مہاراشٹر میں ووٹ جہاد کا دوسرا پارٹ شروع ہو چکا ہے، شرڈی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے سامنے وزیر اعلیٰ پھڑنویس کا سنگین الزام
مالیگاؤں اور امراوتی میں بنگلہ دیشیوں کے جنم داخلے بنا کر دیئے گئے، ووٹر لسٹ میں بھی نام شامل ہونے کا دعویٰ ، سرکاری آفیسران کو اصولوں پر کام کرنے کی ہدایت
شرڈی: 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے سامنے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے آج شرڈی میں منعقدہ بی جے پی کنونشن سے ووٹ جہاد کے مسئلہ پر اپوزیشن پر سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں بنگلہ دیشی درانداز پائے جا رہے ہیں۔گھسنے والوں کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وہ جعلی دستاویزات بنا کر ووٹر لسٹوں میں بھی شامل ہورہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالیگاؤں سے سینکڑوں لوگوں نے نئے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ 50-60 سال کے لوگ برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ مالیگاؤں، امراوتی کے انجنگاؤں میں اچانک 1000 لوگوں کو برتھ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس نے سنگین الزام لگایا ہے کہ اس معاملے میں اب ووٹ جہاد کا حصہ 2 شروع کر ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آج شرڈی میں منعقدہ بی جے پی کے سیاسی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
پھڑنویس نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا کہ مہاراشٹر میں ووٹ جہاد کا معاملہ سر ابھار رہا ہے ۔پچھلے کچھ مہینوں سے کچھ لوگ قومی نظریات کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ہم نے اسمبلی انتخابات میں ان انتشار پسند قوتوں کو مکمل شکست دی۔ انہوں نے اپوزیشن پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جب کانگریس، ادھو سینا اور شرد پوار کی پارٹی کو لگا کہ بی جے پی اور مودی کو شکست نہیں دی جا سکتی، تو انہوں نے انارکیزم جیسی طاقتوں کو اکٹھا کرکے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی۔اور ووٹ جہاد کا سہارا لیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری آفیسران کو اصولوں پر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے اس موقع پر ورکروں کو کئی ہدایت دی ۔یہاں وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت پندرہ مرکزی لیڈران میں موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com