مالیگاؤں میں حج ہاؤس اور مائناریٹی پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کی جائے



مالیگاؤں میں حج ہاؤس اور مائناریٹی پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کی جائے 



اسپورٹس و اقلیتی امور کے وزیر دتاترے ماما بھرنے سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ


مالیگاؤں : 8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے اقلیتی امور و اسپورٹس کلیان کے وزیر دتاترے ماما بھرنے سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے آج ممبئی منترالیہ کے چوتھے منزلہ پر ملاقات کی ۔انکی آفس میں پہنچ کر اول تو انہیں وزارت ملنے پر نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ آپ اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے بھی وزیر ہیں ۔اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں اقلیتوں کا شہر ہے،ہر سال یہاں سے ہزاروں حجاج کرام سعادت حج و عمرہ پر روانہ ہوتے ہیں ۔مالیگاؤں شہر پورے اتر مہاراشٹر میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا شہر ہے اس لئے مالیگاؤں میں ڈیوژنل حج ہاؤس کی تعمیر کی جائے ۔یہاں 67 فیصد سے زائد آبادی اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہیں ۔اس لئے مالیگاؤں میں اقلیتی وزارت سے خصوصی فنڈ منظور کرتے ہوئے میرے دور میں تجویز کئے گئے مائناریٹی پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کی منظوری دی جائے۔اقلیتی طلبا کیلئے بہتر کالج اور اسکالرشپ کی سہولیات فراہم کی جائے ۔اس موقع پر وزیر موصوف دتاترے ماما بھرنے نے یقین دلایا کہ ہم آپکے مطالبہ ہر مثبت کارروائی کا تقین دیتے ہیں اور بہت جلد ہی آپکی جانب سے کئے گئے مطالبہ کی روشنی میں مالیگاؤں میں پالی ٹیکنیک کالج اور حج ہاؤس کی تعمیر کیلئے کوشش کی جائے گی۔اسی طرح وزیر موصوف نے مالیگاؤں کیلئے خصوصی توجہ دینے کا تقین دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے