مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر کے ہمراہ اجتماع گاہ کا دورہ کیا، آب رسانی، لائٹ، صاف صفائی اور صحت عامہ و فائر بریگیڈ کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایات

مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر کے ہمراہ اجتماع گاہ کا دورہ کیا،  آب رسانی، لائٹ، صاف صفائی اور صحت عامہ و فائر بریگیڈ کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایات 


 مالیگاؤں : 23 دسمبر (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ناگپور اسمبلی اجلاس کے بعد شہر واپسی کے بعد آج پیر 23 دسمبر کو مالیگاؤں مہا نگر پالیکا کے کمشنر رویندر جادھو اور مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کارپوریشن کے کمشنر سمیت سٹی انجینئر و واٹر سپلائی انجینئر کیلاش راجا رام بچھاؤ سمیت روشنی، صاف صفائی، صحت و فائر بریگیڈ کے عملے کے اعلی آفیسران کے ساتھ ایم اے ڈی اسپننگ مل کے پاس دو روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور وہاں اجتماع گاہ کی انتظامیہ آفس میں بیٹھ کر اجتماع کے انتظامات کا کارپوریشن کا نیوجن و تعاون پر بات چیت میٹنگ کیں، اس موقع پر وہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج اسوقت ہم سب یہاں اجتماع گاہ میں موجود ہیں ناشک ضلع کا دو روزہ 9 اور 10 جنوری جمعرات جمعہ کو اجتماع منعقد ہوگا ایک ایسا اندازہ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ عامتہ المسلمین کے قریب افراد شریک اجتماع ہوگے مالیگاؤں ایم اے ڈی سی اسپننگ مل کے پاس اس اجتماع گاہ میں مالیگاؤں شہریان سمیت ضلع کے جتنے افراد آئے گے انکی ضروریات ہیں انکے پیش نظر کارپوریشن ہمیشہ تعاون دیتے آرہا ہے اور اسی کے مدنظر ہم نے کارپوریشن کے کمشنر و دیگر محکموں کے آفیسران کے ساتھ یہاں دورہ کرنے آئے تھے پانی، بجلی، صاف صفائی، صحت اور فائر بریگیڈ وغیرہ سہولیات کی فراہمی کے کاموں کو انجام دلوانے پر ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے ایک پالیسی پر یہاں آئے تھے. 9 - 10 جنوری جمعرات جمعہ کو یہ اجتماع گاہ میں جتنے افراد شریک اجتماع ہوگے اور انکی ضروریات کی تکمیل کیلئے ماضی میں کارپوریشن کرتے آئی ہیں اور ابھی بھی ان سہولیات کی فراہمی میسر کروائیں گے اس ضمن میں کارپوریشن کے کمشنر اور تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران یہاں آئے ہوئے ہیں اور انھوں نے اس اجتماع گاہ کے ذمہ داران سے انکی پوری باتیں سنی ہے کیا ضروریات ہے اور تقاضا ہے اس سنا اور سمجھا اور وقت سے پہلے کارپوریشن کام کرکے دیں گے اجتماع گاہ کے دونوں جانب وضو خانہ طہارت خانہ کھانے کا زون پارکنگ زون راستوں لائٹ وغیرہ ہیں ان ساری چیزیں کی فراہمی کارپوریشن کرکے دیں گی اور ہم ٹرافک کو لے کر پولس و ٹرافک ڈپارٹمنٹ سے بھی بات چیت کریں گے ماضی میں جس طرح سے پولس انتظامیہ نے مدد کی تھی اور اسوقت بھی وہ مدد کریں گے اس وفد میں کمشنر رویندر جادھو، سٹی انجینئر بچھاؤ، اقبال نور محمد سمیت مسعود مولانا کمپاؤنڈ، خالد سکندر، حافظ اسرائیل، وغیرہ موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے