شہر پر آئی ہوئی مصیبت سے شہر کو بچانے کیلئے شیخ آصف کی قائم کردہ 15 رکنی کمیٹی کی سماجوادی لیڈران سے ملاقات
شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی نے شہر کی بقا کیلئے کمیٹی کا استقبال کیا، سماجوادی پارٹی کمیٹی بنا کر میدان میں اُترے گی
مالیگاؤں : 14 جنوری (پریس ریلیز) گذشتہ کئی دنوں سے شہر میں کریت سمیا کی جانب سے الگ الگ معاملات میں شہر کو مسلسل بدنام کیا جارہا ہے، آنے والے دنوں میں شہر بڑی مصیبت میں مبتلا ہوسکتا ہے. ان سب معاملات میں MLA صاحب جن کو شہر نے نمائندگی کی ذمہ داری سونپی ہے، جب سماجوادی پارٹی نے غور کیا کہ ایم ایل اے صاحب خاموش تماشائی کا کردار انجام دے رہے ہے تو سماجوادی لیڈران شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے 8 جنوری کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے ذریعہ شہر کو بدنام کئے جانے کے خلاف آواز بلند کی اور مقامی لیڈران سمیت رکن پارلیمنٹ شوبھا تائی بچھاؤ کو بھی جگانے کا کام کیا اور یہ اعلان کیا کہ 26 جنوری تک اگر MLA نے اس معاملے میں عملی قدم نہیں اُٹھائے تو ہم سماجوادی کے لوگ اپنا لائحۂ عمل تیار کرے گے، سماجوادی کی پریس کانفرنس کا اثر یہ ہوا کہ ایک کے بعد ایک سبھی لیڈران نے پریس کانفرنس لے کر تو کوئی یوٹیوب پر بند کمرے میں بیان بازی کرنے لگے، لمبی چُپی سادھنے والی شوبھا تائی بچھاؤ نے بھی اس معاملے میں سماجوادی کے بولنے کے بعد بیان بازی کی، تو وہی دوسری جانب شیخ آصف نے اُن کی پارٹی کے ذمہ داران و ورکرس کی ایک میٹنگ بلائی اور اُس میٹنگ میں شہر کو بدنامی سے بچانے کیلئے عملی قدم اُٹھانے کا فیصلہ لیا گیا ساتھ ہی شیخ آصف نے 15 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جو کہ سماجوادی، دونوں کمیونسٹ سمیت سیکولر پارٹیوں سے ملاقات کرکے تمام پارٹی کو جوڑتے ہوئے ایک پلیٹ فارم تیار کر کے فرقہ پرستوں سے لڑنے کا اور شہر کو بدنامی سے بچانے کا کام کرے گے، اسی مناسبت سے آج رات 9 بجے شیخ آصف کی 15 رکنی کمیٹی کے ذمہ داران اسلم انصاری، سلیم انور، صابر گوہر، جاوید ویڈیو والے، اعجاز عمر، شکیل بیگ، ایڈووکیٹ ہدایت اللہ، سید سلیم، ابراہیم سائیکل والے، اشتیاق 42، وغیرہ سماجوادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد اور یوا لیڈر ساتھی مستقیم ڈگنیٹی سے آگرہ روڈ رابطہ آفس پر ملاقات کے لئے آئے.
اس موقع پر سماجوادی پارٹی لیڈران سمیت باقی بھائی راشن والے، رضوان خان سر، سہیل عبدالکریم، ناصر بھائی کرانہ والا، ایڈووکیٹ توصیف شیخ، مولانا زاہد ندوی، خالد ٹھنڈے، عبدالرحمٰن انصاری، مسیح اللہ بیسٹ، وسیم شیخ وغیرہ موجود رہے.
کمیٹی کے ذمہ داران کی باتیں تجاویز سننے اور سمجھنے کے بعد شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم خود 26 جنوری کے بعد سے اس معاملہ میں اپنا لائحہ عمل تیار کرنے والے تھے مگر آپ لوگ شہر کو بدنامی سے بچانے کیلئے عملی قدم اُٹھاتے ہوئے آگے آئے ہم سے ملے اس پر ہم سماجوادی پارٹی کی جانب سے آپ لوگوں کا استقبال کرتے ہیں اسی کے ساتھ ہم سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران سے مشورہ کرکے آپ کی تجاویز اُن کے سامنے رکھ کر شہر کی بقاء کیلئے ہم آپ کا ساتھ دے گے،مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ ہمارے ذمہ داران سے اتفاق ہونے کے بعد ہم بھی ایک کمیٹی قائم کرے گے اور آپ کی کمیٹی کے ساتھ ہماری کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ لے کر مضبوط لائحہ عمل تیار کرکے شہر کی شناخت بچانے میں ہر ممکن کوشش کرے گے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com