شہر و ملت کی عزت اور ناموس و بقاء کیلئے پندرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل ، سبھی سیکولر جماعتوں ، سماجی تنظیموں ، شوشل ورکروں ، وکلا و ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا عزم



شہر و ملت کی عزت اور  ناموس و بقاء کیلئے پندرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل ، سبھی سیکولر جماعتوں ، سماجی تنظیموں ، شوشل ورکروں ، وکلا و ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا عزم


کمیٹی نے پہلی ملاقات سماجوادی پارٹی سے کی ، سماجوادی پارٹی کا مثبت اظہار



مالیگاٶں (13 جنوری) ۔ اشتیاق احمد 42
پارلمنٹ الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار کی شکشت کے بعد شہر مالیگاٶں مسلسل فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے ۔ لینڈ جہاد ، ووٹ جہاد کے بعد مالیگاٶں میں بنگلہ دیشی اور روہنگیاٸی کے بوگس جنم داخلے بنانے جیسے جھوٹے الزامات لگاکر شہر کو بدنام کیا جارہا ہے ۔ اور شہر کا نماٸندہ آمدار محمد اسمعیل خاموش تماشاٸی بنے ہوٸے ہیں ، بجاٸے ایوان اسمبلی میں مذکورہ معامالات کی مخالفت کی بجاۓ گھر بیٹھ کر یوٹیوبروں کے ذریعے بیان بازی کی جارہی ہے ۔ مفتی محمد اسمعیل آمدار کی بزدلانہ خاموشی سے شہ پاکر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مالیگاٶں کے معاملے کی جانچ کے لیۓ SIT اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کا اعلان کردیا جس سے شہر کے سنجیدہ اور باشعور افراد تشویش اور اندیشوں میں مبتلا ہیں ۔
 شہریان میں پھیلی بے چینی اور مفتی اسمعیل کی مفاد پرستانہ خاموشی کو محسوس کرتے ہوٸے تشویشناک اور ناگفتہ بہ حالات میں شہر عزیز کے سابق ایم ایل اے خادم قوم ملت آصف شیخ رشید صاحب شہر قوم و ملت کی عزت و ناموس کی بقا کے لیۓ میدان عمل میں نکلتے ہوٸے ایک پندرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل دی جن کا کام شہر کی تمام سیکولر سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں ، شوشل ورکروں ، وکلا ڈاکٹرز اور ٹیچروں سے مل کر بنا کسی جھنڈے اور ڈنڈے کے خالص قوم و ملت و شہر کی حفاظت کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پہ لاکر فرقہ پرستوں کی ان حرکتوں کا جمہوری طرز پہ مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔ 
جس کی پہلی کڑی کے طور پر مذکورہ کمیٹی نے سب سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران سے مل کر تمام حالات کو بیان کرکے ان سے ساتھ دینے کی گذارش کی ۔ صابر گوہر ، اعجاز عمر ، ایڈوکیٹ ھدایت اللہ ، شیخ جاوید و سلیم انور صاحبان نے مفصل گفگتو کی ۔ جس پر سماجوادی پارٹی کی صدر محترمہ شان ھند صاحبہ ، سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے شیخ آصف صاحب کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوٸے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ساتھ کچھ قیمتی مشوروں سے بھی نوازا ساتھ ہی اندرون چند یوم ایک کمیٹی بناکر ایک مشترکہ میٹنگ کا ارادہ ظاہر کیا ۔اس ملاقات میں شان ھند و مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ رضوان سر ، عبدالباقی راشن ، سہیل عبدالکریم ، ناصر کرانہ والے ، توصیف وکیل ، مولانا زاھد ندوی ابولیث بھاٸی اور دیگر معاونین موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے