مالیگاؤں : 28 سالہ سلمان احمد قتل معاملہ میں دو ملزمین توصیف اور عقیل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ، ملزمین ہنوز فرار ،پولس جانچ میں مصروف


مالیگاؤں : 28 سالہ سلمان احمد قتل معاملہ میں دو ملزمین توصیف اور عقیل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ، ملزمین ہنوز فرار ،پولس جانچ میں مصروف 



مالیگاؤں : 6 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ شب 1 بجے گولڈن نگر شکیل ہوٹل کے آگے مسجد عثمان غنی کے پاس ایک 28 سالہ سلمان احمد سلیم احمد نوجوان کے قتل سے سنسنی پیدا ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق باغ محمود کے ساکن سلمان نامی نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے چہرے، سر ، کان ، پیٹھ اور پیٹ پر کئی وار کرتے ہوئے بے رحمی سے قتل کئے قتل کر ملزمین ہتھیار سمیت فرار ہوگئے ۔اس ضمن میں اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج آئے پی آئے بڑگجر ، پی ایس آئے ناظم شیخ ، حوالدار مورے سمیت پوارواڑی پولیس عملہ نے پہونچ کر نعش کو متوفی کے والد کی موجودگی میں سول اسپتال روانہ کیا ۔اس سلسلے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن میں سلمان کے والد سلیم احمد کی فریاد پر گناہ رجسٹرڈ نمبر 171 /2022 ،تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 34 کے تحت توصیف احمد رفیق احمد عرف راجو(فرار) اور عقیل احمد محمد شبراتی عرف پاپا (فرار)ان دو ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولس رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمین نے سابقہ رنجش کے باعث اسطرح کا سنگین قدم اٹھایا اور سلمان کو قتل کر فرار ہوگئے ۔

خیال رہے کہ اس قتل کی واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں ایڈیشنل ایس پی اسکواڈ ، پوارواڑی پولیس عملہ و لوکل کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم ملزمین کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ نمائندہ کو ملی تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا کے مرنے والے نوجوان کے جسم پر اس قبل ہوئے حملے سے 1 سو 46 ٹانکے پہلے ہی لگے ہوئے تھے۔ اس مرتبہ بھی حملہ شدت کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ جس سے اسکا سر اور کان بری طرح متاثر ہوا تھا ۔اس معاملے کی دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com