قتل کے ملزمین کو 12 ستمبر تک پولس تحویل ، سردار نگر سے دیسی پستول اور زندہ کارتوس کیساتھ نوجوان گرفتار ، دو فرار



قتل کے ملزمین کو 12 ستمبر تک پولس تحویل ، سردار نگر سے دیسی پستول اور زندہ کارتوس کیساتھ نوجوان گرفتار ، دو فرار 


رمضان پورہ علاقہ سے تلوار ضبط ، ایک گرفتار، مالدہ اور دیانہ کے دو لوگوں کی خودکشی ، مقدمہ درج 



مالیگاؤں : 6 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر بدر عادی مجرم سلمان قتل معاملہ میں دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پولس نے انہیں عدالت میں پیش کیا جسے 12 ستمبر تک پولس تحویل دی گئی ۔پولس تحویل کے بعد ہی خلاصہ ہوگا کہ آیا ان ملزمین نے کیوں کر سلمان کا قتل کیا؟ خیال رہے کہ سلمان نامی نوجوان پر شہر کی مختلف پولس اسٹیشن میں دیگر مقدمات درج ہیں اور مقامی پرانت آفیسر نے پولس کی جانب سے اسے دو سال کیلئے شہر بدر کیا تھا ۔


آج شہر میں کرائم کی خبر سے پورا شہر حیران ہیں وہیں پولس انتظامیہ نے بھی غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے جال بچھا کر مجرم شاہد اختر شکیل احمد عرف اختر کالیا (عمر 35 سال، اختر آباد، فارمیسی کالج کے پیچھے) کو سردار نگر کے پاس کی آبادی ناگچھاپ جھونپڑ پٹی سے گرفتار کیا لیا۔

 تاہم، اس کا ساتھی اور ایک اور ملزم شیخ ربانی شیخ قادر (عمر 32، ساکن گلشیر نگر) فرار ہو گیا ۔ پولیس نے اختر کالیا کے پاس سے 25 ہزار روپے مالیت کی دیسی پستول اور 400 روپے مالیت کے دو زندہ کارتوس اسطرح 25 ہزار 400 روپے ضبط کر لئے۔

 پولس انسپکٹر سریش گھسر، سب انسپکٹر سنیل اہیر کو اطلاع ملی کہ دو مشتبہ عادی مجرم ناگچھاپ جھونپڑ پٹی علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں گھسر آہر، پولس نائک اتمارام پاٹل، وشال گوساوی، امول شندے اور ٹھاکر نے جال بچھا کر اختر کالیا کو گرفتار کیا۔اس موقع پر ربانی فرار ہو گیا۔

 جب ٹیم نے اختر کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے ایک دیسی پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔ دونوں مجرم ہیں اور پولیس ان پر نظر بنائے ہوئے رکھے تھی۔ سٹی پولیس اسٹیشن میں پولیس نائک پاٹل کی شکایت پر ان دونوں کے خلاف انڈین ویپن ایکٹ کی دفعہ کے تحت لائسنس کے بغیر غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اختر کالیا کو گرفتار کرنے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پردیپ کمار جادھو اور پولیس انسپکٹر گھسر نے اس سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی۔ پولیس ربانی کی تلاش کر رہی ہے جو فرار ہو گیا ہے۔گرفتار نوجوان کو بھی 12 ستمبر تک پولس تحویل دی گئی ہے ۔

اسکے علاوہ آج مالدہ شیوار میں خودکشی کا معاملہ پیش آیا جس میں ایک 27 سالہ شبانہ بانو نے اپنے مکان میں خودکشی کر لی اسی طرح دیانہ شیوار میں بچھاؤ نامہ شخص نے بھی خودکشی کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دی۔ان دونوں معاملہ میں پولس نے مقدمہ درجے کرلیا ہے ۔


اسی طرح رمضان پورہ پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان کو تلوار کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔اس نوجوان کا نام مدثر بتایا گیا ہے ۔پولس نے اسکے خلاف ارم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر عدالت میں پیش کیا جسے پولس تحویل دی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے