گولڈن نگر میں سلمان نامی شخص کا قتل ، پولس کی موقع واردات پر حاضری ، تیز دھار ہتھیار سے جسم پر کئے گئے کئی وار
مالیگاؤں : 6 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پانچ اور چھ ستمبر کی درمیانی شب 1 بجے گولڈن نگر شکیل ہوٹل کے آگے مسجد عثمان غنی کے پاس ایک نوجوان کے قتل سے سنسنی پیدا ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق باغ محمود کے ساکن سلمان نامی شخص کا تیز دھار ہتھیار سے سر ، کان ، پیٹھ اور پیٹ پر کئی وار کرتے ہوئے بے رحمی سے قتل کئے جانے کی واردات پیش آئی۔ اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج آئے پی آئے بڑگجر ، پی ایس آئے ناظم شیخ ، حوالدار مورے سمیت پوارواڑی پولیس عملہ نے پہونچ کر نعش کو متوفی کے والد کی موجودگی میں سول اسپتال روانہ کیا ۔ سلمان نامی شخص کا قتل کیوں اور کن وجوہات کی بنا پر کیا گیا؟ ۔اسکا خلاصہ نہیں ہوسکا۔
اس قتل کی واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں ایڈیشنل ایس پی اسکواڈ ، پوارواڑی پولیس عملہ و لوکل کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم ملزمین کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔اس قتل کی کیا وجوہات ہے؟ اسکا خلاصہ تو ملزمین کی گرفتاری کے بعد ہی ہو سکے گا۔
خیال رہے کہ نمائندہ کو ملی تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا کے مرنے والے نوجوان کے جسم پر اس قبل ہوئے حملے سے 1 سو 46 ٹانکے پہلے ہی لگے ہوئے تھے۔ اس مرتبہ بھی حملہ شدت کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ جس سے اسکا سر اور کان بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تادم تحریر مقتول سلمان کو پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔اس معاملے کی دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com