آصف شیخ کی 'ترنگا ریلی' راشٹروادی بھون سے نکل کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ہل اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی



آصف شیخ کی 'ترنگا ریلی'  راشٹروادی بھون سے نکل کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ہل اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی


 این سی پی بھون پر رسم پرچم کشائی کا انعقاد ، منافرت انگیز ماحول میں ہندو مسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت :آصف شیخ 




مالیگاؤں : 15 اگست (پریس ریلیز) بھارت کی آزادی کو 75سال مکمل ہوئے اور ہم سب نے یوم آزادی کو بڑے ہی اہتمام سے منا کر قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔آج کا دن ملک کے شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے ۔ہمیں انکی قربانیوں کو سلام پیش کرنا چاہئے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج یوم آزادی کے موقع پر رسم پرچم کشائی کے بعد این سی پی بھون پر آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں بالخصوص مسلمانوں نے آزادی کی لڑائی میں کامیابی حاصل کی اور آج ہم آزاد بھارت میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں پہلی بار ملک بھر میں اتنی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ہم اس موقع پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج مودی حکومت آزاد بھارت میں سیکولر جماعتوں کو دبانے کا کام کررہی ہے ۔ملک میں انارکی اور فرقہ پرستی بڑھ رہی ہیں ۔ایسے حالات میں ہمیں ہندو مسلم اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔موصوف نے کہا کہ جنگ آزادی کے مناظر کو یاد کرتے ہوئے ہم اپنے ملک و ملت کیلئے آگے بڑھیں اور سماج سے نفرت کو ختم کرنے کی کوشش کریں ۔

یوم آزادی کے موقع پر آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی عہدیداروں اور ورکروں کیساتھ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے نکل کر ہل اسٹیشن پر ترنگا ریلی کا اختتام کیا ۔آصف شیخ نے شہر کے مختلف اداروں میں حاضری لگا کر یوم آزادی کی خوشیاں ایکدوسرے کیساتھ منایا اور مبارکباد پیش کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے