اے ایم ٹی کیمپس مالیگاؤں میں جشن آزادی کی پروقار و رنگارنگ تقاریب کا انعقاد
یہ ملک سیکولر ہے اور اسکی شناخت یکسانیت میں ہے ۔آؤ ہم عہد کریں کہ ہم اسکی حفاظت کیلئے آگے آئیں اور ہر دن ملک کی ترقی اور قومی یکجہتی کیلئے کوشاں رہیں :ابو صالحہ انیس لقمان ندوی
مالیگاؤں : 15 اگست (پریس ریلیز) آج پندرہ اگست یوم آزادی کے موقع پر انجمن معین الطلباء کیمپس مالیگاؤں میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا پروقار انعقاد عمل انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا کی صدارت میں آیا ۔رسم پرچم کشائی انجمن کے سیکرٹری الحاج سراج احمد دلار سر کے دست مبارک سے ادا کی گئی ۔راشٹریہ گیت کے بعد دسویں ایچ کے طالب علم محمد عمار عثمان غنی کی لحن داؤدی میں تلاوتِ کلام پاک کے ذریعے پروگرام کا آغاز ہوا ۔
اس پروگرام میں دبئی سے تشریف فرما مہمان شخصیت ابو صالحہ انیس لقمان ندوی نے یوم آزادی کے عنوان پر تقریر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حسین احمد مدنی نے کہا تھا کہ اگر وطن کو قومیت سے یا مذہب سے جوڑا جائے تو تنازعہ کا باعث ہوگا۔موصوف نے مولانا آزاد کی فکر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندو مسلم اتحاد باقی نہیں رہیگا تو پوری انسانیت کا نقصان ہوگا ۔
مولانا آزاد نے تقسیم ہند کو قبول نہیں کیا اور وہ ہمیشہ دو قومی نظریہ کیخلاف رہے۔مولانا ندوی نے کہا کہ ملک کیلئے فرقہ واریت اور مذہبی جنون سب سے بڑا خطرہ ہے ۔یہ ملک سیکولر ہے اور اسکی شناخت یکسانیت میں ہے ۔آؤ ہم عہد کریں کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اسکی حفاظت کیلئے آگے آئیں اور ہر دن ملک کی ترقی اور قومی یکجہتی کا درس دیاجائے۔اس پروگرام کے صدر اسحاق سیٹھ زری والا نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔
یہاں اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر لیاقت علی سر نے کہا کہ آزادی کیساتھ پابندی بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں نظم و نسق باقی رہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر اسے ہوتی جو غلامی جھیلا ہے ۔اس لیے ہمیں اس دن کی قدر کرنا چاہئے اور ملک کی ترقی کیلئے آگے آنا چاہیے ۔اس تقریب میں انجمن کے سیکرٹری سراج دلار سر، حاجی انیس الرحمن، آمین سیٹھ کتھے والے نیز سابق مدرسین میں عتیق شعبان سر، لیاقت سر، شاہد محوی سر، سینئر کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الرحمن زری والا، ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر، اشفاق جعفر سر، ظفر عقیل سر موجود تھے ۔
اغراض و مقاصد کے فرائض جونیئر کالج کی اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس انصاری راشدہ آپا نے انجام دیا ۔اسٹیج پر رونق افروز مہمانان کرام کا تعارف سپر وائزر ظفر عقیل سر نے پیش کیا ۔
ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا گلوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا ۔اس موقع پر ساتویں اے کی طالبہ اقراء ارم نے جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار عنوان پر تقریر پیش کی ۔اسی طرح نویں اے کی طالبہ المیرہ ارم شیخ خلیل نے یوم آزادی پر بہترین تقریر پیش کی ۔
اسکے علاوہ بارہویں سائنس کی طالبہ مومن اسرا یاسمین عبدالماک نے پندرہ اگست کے موضوع پر تقریر پیش کی ۔آٹھویں جماعت کی طالبات نے لیزم کے ذریعے ڈمانسٹریشن پیش کیا ۔اسکول ہذا کی بلبل ہند گروپ نے حب الوطنی گیت پیش کر ماحول میں سماں باندھ دیا ۔اسی طرح گلستان ہند گروپ نے قومی گیت پیش کیا ۔
اس پروگرام میں بارہویں سائنس کی طالبات نے بھی قومی گیت پیش کر سامعین کو متاثر کیا ۔اس پروگرام میں اسکول ہذا کے کریزی بوائے گروپ نے قومی گیتوں پر ایکشن کیساتھ عظیم الشان مظاہرہ پیش کیا ۔اس پروگرام میں مختف مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والے ہونہار طلباء اور اساتذہ کا استقبال کیا گیا۔
نیز انہیں انعامات سے نوازا گیا ۔اخیر میں مشہور مالیگانوی نے یوم آزادی پر قطعہ پیش کر سامعین سے خوب داد وصولی ۔جونیئر کالج کے طالب علم فیضان احمد نے اپنی دلکش آواز میں قومی گیت سنا کر یوم آزادی کے جشن کو دوبالا کردیا ۔رسم شکریہ جونیئر کالج کے سپر وائزر آصف بختیار سر نے ادا کیا۔
جبکہ نظامت کے فرائض عتیقی عامر سر نے بحسن و خوبی انجام دیا ۔مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، مالیگاؤں سینئر کالج کے اسٹاف ممبران و طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اسکول ہذا میں منعقدہ 75 واں جشن یوم آزادی نہایت ہی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com