آزادی کی برکتوں کو محدود کرنے والوں کیخلاف بھی تحریک ضروری : شمیم طارق انجمن معین الطلباء کیمپس کو دلہن کی طرح سجا کر منایا گیا جشن آزادی کا امرت مہو تسو ،آزادی کے متوالوں کو پیش کیا گیا سچا خراج عقیدت


آزادی کی برکتوں کو محدود کرنے والوں کیخلاف بھی تحریک ضروری : شمیم طارق 



انجمن معین الطلباء کیمپس کو دلہن کی طرح سجا کر منایا گیا جشن آزادی کا امرت مہو تسو ،آزادی کے متوالوں کو پیش کیا گیا سچا خراج عقیدت


 مالیگاؤں سینیئر کالج ،ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کے طلباء کا رنگا رنگ دلچسپ پروگرام 



مالیگاؤں : 13 اگست (پریس ریلیز) ملک عزیز کی جشن آزادی کے موقع پر سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق آزادی کے امرت مہو تسو کا پروقار انعقاد مالیگاؤں سینئر کالج کی زیر نگرانی پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا کے کنوینر شپ میں ہوا ۔صدارت امطاک کے چیئرمین محترم اسحاق سیٹھ زری والا صاحب کی صدارت نے فرمائی ۔مالیگاؤں سنیئر کالج کے طلباء کے گروپ نے قومی گیت پیش  کیا ۔ یہاں ممبئی سے تشریف لائے مہمان مقرر خصوصی شمیم طارق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر تین باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہیں ۔پہلی بات یہ کہ ہمارے بزرگوں نے اور سماج کے ہر طبقے نے قربانیاں دی اور بالآخر آزادی کو حاصل کیا ۔دوسری بات یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایسے لوگ تھے جو یہ یقین کرنے کیلئے تیار نہیں تھے کہ ہم اپنی آزادی کی حفاظت کرسکے ۔کئی چیلنجز بھی آئے، کئی ملکوں نے ہمارے ملک عزیز پر حملہ بھی کیا، دہشت گردی کے واقعات بھی رونما ہوتے رہیں مگر ہم نے تمام اندیشوں کو غلط ثابت کیا ۔تیسری بات یہ کہ آج کا سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ آزادی کی نعمتوں اور برکتوں کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچایا جائے ۔اس کام میں جو لوگ مخل ہیں انکے خلاف ہمیں ویسے ہی تحریک چلانا چاہئے جس طرح ہم نے آزادی کو حاصل کرنے کیلئے تحریک چلائی تھی  ۔

اسکے علاوہ اس پروگرام میں خاتون پی ایس آئی روپالی مہاجن نے انتہائی جذباتی ہوکر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کو صرف باہر سے دیکھا تھا لیکن آج مجھے نظر آرہا ہے کہ واقعی میں بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول بڑی ہے اور یہاں کی انتظامیہ کا کردار بھی بڑا ہے اور طلباء میں بڑا ہی جوش و خروش پایا ۔انہوں نے کہا آزادی کے امرت مہو تسو کے موقع پر پوری اسکول کو دلہن کی طرح سجایا گیا ۔رنگ برنگے ملبوسات میں ترنگا پرچم اپنے ہاتھوں میں لئے طلباء و طالبات نے دل کو چھو لینے والے گیت اور ایکشن گیت پیش کر اپنے ملک سے سچی محبت کا اظہار کیا ۔موصوفہ نے اے ایم ٹی کیمپس انتظامیہ اور اساتذہ و طلباء کو مبارک باد پیش کی ۔

اس موقع پر مالیگاؤں ہائی اسکول کی طالبات کے گروپ نے ویلکم سانگ پیش کر سامعین کا دل موہ لیا ۔وہیں دوسرے گروپ نے انجمن معین الطلباء کا ترانہ پیش کر اسکول سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ۔پروگرام کے اغراض و مقاصد سینئر کالج کی ایس ڈی او پروفیسر ثناء کوثر اشفاق احمد نے جامع انداز میں پیش کر آزادی کی اہمیت و افادیت بیان کی ۔مہمانان کا تعارف مالیگاؤں سینیئر کالج اردو ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ پروفیسر عمارہ میڈم نے پیش کیا ۔ اسکے علاوہ مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کی طالبہ زنیرہ ظہیر احمد نے ائے میرے وطن کے لوگوں گیت پیش کر آزادی کے جشن میں جان ڈال دی اور ماحول کو پرجوش بنادیا ۔وہیں سینئر کالج کی طالبہ انصاری عالیہ عنایت اللہ نے جنگ آزادی میں مہاراشٹر کا کردار عنوان پر پرمغز تقریر سامعین کے گوش و گزار کی ۔


اس موقع مالیگاؤں ہائی اسکول کی طالبات اورنگ طلبہ نے دیش بھکتی ایکشن سانگ گیت پیش کر جنگ آزادی کے متوالوں اور مجاہدین آزادی کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا ۔اسی طرح مالیگاؤں ہائی اسکول کی طالبہ شفاء صدف اسجد ملک نے سلام ان شہیدوں پر گیت پیش کر سامعین کو جوشیلا بنادیا ۔مالیگاؤں سینئر کالج کی طالبہ انصاری سمیرہ انیس احمد نے جنگ آزادی میں مہاراشٹر کا تعاون اس عنوان پر روشنی ڈالی ۔
اس جشن آزادی کے امرت مہو تسو کے موقع پر قومی گیتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مالیگاؤں ہائی اسکول کی طالبہ ذکرہ ارم شیخ تاج الدین نے اے میرے پیارے وطن گیت پیش کیا جبکہ مالیگاؤں ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طالب علم محمد فیضان محمد سلطان نے او دیش میرے گیت پیش کر آزادی کے جشن کو دوبالا کردیا ۔اسی طرح رضیہ سلطانہ گروپ نے مٹی نے جب پکارا نامی گیت پیش کیا ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں ہائی اسکول کے کریزی گروپ نے پہلا حب الوطنی ایکشن سانگ پیش کیا ۔


اسی طرح دوسرا شولجر گروپ نے قومی ایکشن سانگ ہیش کر سامعین میں جوش بھر خوب داد حاصل کی ۔اسی طرح گرلس ہائی اسکول کی طالبات کے گروپ  نے دھرتی سنہری انبر نیلا گیت پیش کیا ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی طالبہ عائشہ صدیقہ نظیر خان نے میرا ملک میرا دیش نامی حب الوطنی گیت پیش کر آزادی کا سماں باندھ دیا ۔منذرہ کلیم احمد نامی طالبہ نے آزادی پر تقریر پیش کر مجاھدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا نے خطبہ صدارت پیش کر آزادی کی مبارک باد دی اور انہوں نے اس طرح کے پروگرام منعقد کر طلباء کو آزادی کے جشن منانے اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا درس دیا ۔آخیر میں امطاک کے سیکرٹری سراج دلار سر نے آزادی کے امرت مہوتسو میں شریک تمام مہمانان، صحافیوں اور اساتذہ و طلباء کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر مالیگاؤں سینیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا، ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر، ہیڈ ماسٹر ریحان ہمدانی سر، راشدہ آپا، رکن انجمن ڈاکٹر افتخار احمد، آمین سیٹھ کھتے والے، راشد برکتی سمیت دیگر اراکین اور انجمن معین الطلباء کے تمام یونٹ کے اسٹاف  موجود تھے ۔نظامت کے فرائض پروفیسر عمارہ نے بحسن و خوبی ادا کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے