دہلا دینے واقعہ ، مالیگاؤں کے تین بچے ہل اسٹیشن کے پیچھے واقع تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ، علاقے میں صف ماتم
مالیگاؤں : 12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ابھی دو بچوں کے موسم ندی میں ڈوبنے سے ہونے والی موت کا دکھ بھی کم نہیں ہوا تھا کہ آج پر ایک فلم دہلا دینے والی خبر شہریان کے گوش و گزار ہوئی ۔جس میں بتایا جارہا ہے کہ پوار واڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان درے گاؤں اسٹیشن کے پیچھے واقع تالاب میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہل اسٹیشن کے پیچھے واقع 40 سے 50 فٹ گہرے تالاب میں ڈوبنے والے بچوں میں محمد نعمان سلمان ضیاء عمر 16 سال ساکن ابوذر غفاری مسجد کے پاس، دوسرے بچے کا نام محفوظ الرحمن عتیق احمد انصاری عمر 12 سال ساکن ابوذر غفاری مسجد کے پاس، تیسرے بچے کا نام محمد شاکر ساجد احمد عمر 14 سال بتایا گیا ۔
اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو شکیل تیراک نے بتایا کہ چونکہ آج جمعہ ہونے کے سبب عام تعطیل رہتی ہیں اور شہریان بڑی تعداد میں ہائے وے کا رخ کرتے ہیں اور آج میں بھی ہائے وے پر تھا کہ مجھے اس حادثے کا فون آیا اور پھر میں نے بے سروسامانی کے حالات میں ہمت سے کام لیتے ہوئے موقع واردات پر حاضری لگایا اور دونوں بچوں کی نعش پانی سے باہر نکالا ۔یہ تفصیل موصول ہوئی ہیں کہ تیسرے بچے کو تلاش کرنے کیلئے تارے قلعہ تیراک گروپ نے جال بچھا کر باہر نکالا ۔تادم تحریر ان تینوں بچوں کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا ۔قانونی کارروائی جاری ہے ابھی تدفین کا وقت متعین نہیں کیا گیا ہے ۔اس خبر سے پورے علاقے میں صف ماتم کا ماحول نظر آیا ۔
2 تبصرے
میں مبارکباد دیتا ہوں میرے بھائی زاہد سر کو۔ آپ انتہائی کامیابی سے شہر اور بیرون شہر کی خبریں ترسیل کرتے رہتے ہیں۔
جواب دیںحذف کریںآپ کی خبریں منفرد اور انداذ بیاں سب سے جدا ہوتا ہے۔
یوسف رانا ممبیٔ
جزاک اللہ خیرا.. یوسف بھائی.. دعا کریں کہ اللہ پاک بیباک کو بیباک بنائے رکھے اور بروقت خبروں کی اشاعت کا سلسلہ جاری و ساری رہے ۔آمین ثم آمین
حذف کریںbebaakweekly.blogspot.com