آگرہ روڈ انصار پترا ڈپو تا نیشنل پٹرول پمپ سیمنٹ کانکریٹ سڑک فوری طور پر شروع کی جائے ورنہ 15 اگست کو احتجاج : آصف شیخ کا میونسپل کمشنر کو انتباہ



آگرہ روڈ انصار پترا ڈپو تا نیشنل پٹرول پمپ سیمنٹ کانکریٹ سڑک فوری طور پر شروع کی جائے ورنہ 15 اگست کو احتجاج : آصف شیخ کا میونسپل کمشنر کو انتباہ 



مالیگاؤں : 13 اگست (پریس ریلیز)  سخاوت ہوٹل سے انصار پترا ڈپو تک  اور انصار پترا ڈپو سے نیشنل پیٹرول پمپ تک سیمنٹ کانکریٹ  سڑک بنائی گئی ہے اور انصار پترا ڈپو سے نیشنل پیٹرول پمپ تک سڑک کا کام مکمل ہوچکا ہے اور سڑک کھلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ٹریفک نظام متاثر ہورہا ہے ۔اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ 15 اگست تک نئی تعمیر شدہ آگرہ روڈ کو بآسانی شروع کیا جائے اور اس روڈ پر کھڑی ہورہی فور وہیلرس، مال ٹرک گاڑیوں کو فوری طور سے ہٹایا جائے اور روڈ کے ڈیوائیڈر کو بھی باقاعدگی سے شروع کیا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو پندرہ اگست کو راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا ۔ براہ مہربانی اسے نوٹ کریں. اسطرح کا انتباہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  کمشنر سے کیا ہے ۔انہوں نے اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل ایس پی،  پولیس انسپکٹر ٹریفک برانچ مالیگاؤں کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے