مہاراشٹر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، وزیر اعلیٰ شندے ۔فرنویس کی پریس کانفرنس


مہاراشٹر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، وزیر اعلیٰ شندے ۔فرنویس کی پریس کانفرنس




ممبئی : 14 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں شندے۔فرنویس حکومت نے گزشتہ آٹھ روز قبل کئے گئے اعلان کو وفا کردیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ کے اختتام بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پٹرول پر 5 روپے ٹیکس اور ڈیزل پر 3 روپے ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج سے ریاست مہاراشٹر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے کی کمی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے آپس میں منعقدہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں ایندھن کے ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی سے سرکاری خزانے پر 6000 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ وزیر ایایکناتھ شندے نے کہاکہ اس سے عام لوگوں کو راحت ملے گی۔شندے نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ایسے فیصلے لے گی جس سے عوام کو مستقبل میں راحت ملے۔ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں آج آدھی رات سے نافذ ہو جائیں گی۔اس پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ حکومت نے آج کی میٹنگ میں مفاد عامہ کے کچھ فیصلے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کے لیے مدد گار ثابت ہوگی اور ہم سماج کے ہر طبقہ کیساتھ انصاف کریں گے ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مہاراشٹر کو جی ایس ٹی کی رقم ملنے پر ویٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے