ندی کنارے آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کارپوریشن کی اپیل
موسم ندی میں مزید 24 ہزار کیوسیس اور گرنا ندی میں 32 ہزار کیوسیس پانی چھوڑا گیا
مالیگاؤں : 13 جولائی ناسک ضلع اور اطراف میں گزشتہ آٹھ روز سے جاری رم جھم اور موسلا دھار بارش کے سبب ندی نالے، تالاب اور ڈیم بھر کر بہہ رہے ہیں ۔بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ ناسک ضلع سمیت اطراف کے علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے گرنا اور موسم دونوں ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گرنا ندی میں ٹھینگوڑا ،پون اور چنکا پور ڈیم سے 32 ہزار کیوسیس پانی مزید چھوڑا گیا ہے ۔اسی طرح موسم ندی میں 24 ہزار کیوسیس پانی چھوڑا گیا ہے ۔اس سے قبل بھی موسم و گرنا ندی میں ہزاروں کیوسیس پانی تیز رفتار سے بہہ رہا ہے جس کے سبب دونوں ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہیں ۔ندی کنارے پر واقع کھیتوں میں تیار فصل تباہ ہوگئی ہیں ۔گرنا ندی میں ایک شخص کے ڈوب جانے کی اطلاع ہے ۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے حالیہ بارش کا نوٹس لیتے ہوئے ندی کنارے پر آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے ۔ذرائع کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن نے ندی کنارے آباد مکینوں میں محکمہ فائر بریگیڈ کی ذریعے اعلان کروایا ہے کہ موسم ندی میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے لہذا ندی کنارے آباد مکین اپنا گھر خالی کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ۔موسم ندی میں چھوڑا گیا 24 ہزار کیوسیس پانی رات دو بجے تک مالیگاؤں شہر کی موسم ندی میں آئے گا ۔لہذا شہریان احتیاط کریں ۔بلاوجہ گھومنے پھرنے سے گریز کریں ۔خود کی آور اپنے مویشیوں کی حفاظت کریں ۔اسطرح کی اپیل بھی کارپوریشن نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com