الیکشن کمیشن نے ریزرویشن قرعہ اندازی ملتوی کردی ، نظر ثانی شدہ ریزرویشن کا اجراء مناسب وقت پر کیا جائے گا
ممبئی : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں اور وارڈ رچنا کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔بعض مقامات پر چناؤ کی تیاریاں بھی ریاستی الیکشن کمیشن نے شروع کردی ہیں ۔ایسے میں سپریم کورٹ نے صاف لفظوں میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن نئے نوٹیفکیشن نہ جاری کرے ۔اسی ضمن میں مہاراشٹر الیکشن کمیشن نے ریزرویشن قرعہ اندازی کو موخر کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریزرویشن معاملہ پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد ریاست کے 25ضلع پریشد اور 284 پنچایت سیمیتیوں کے عام انتخابات کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی پروگرام کو ملتوی کرنے کافیصلہ ریاستی الیکشن کمیشن نے کیاہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے 5 جولائی کے نوٹیفکیشن میں متعلقہ ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں کے آئندہ عام انتخابات کے لیے ریزرویشن پروگرام کا اعلان کیاتھا۔ اس ریزرویشن مسئلہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت اب 19 جولائی کو ہو گی۔
اس پس منظر میں ریاستی الیکشن کمیشن نے ریزرویشن قرعہ اندازی پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ نظر ثانی شدہ ریزرویشن کا اجرا مناسب وقت پر کیا جائے گا۔امکان لگایا جارہا ہے کہ او بی سی ریزرویشن کا مسلہ پر سپریم کورٹ مہاراشٹر حکومت کے حق میں فیصلہ دے سکتی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com