نعیم احمد کی تلاش اب بھی جاری ، 26 گھنٹے مکمل، گرنا ندی میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش کیلئے محکمہ فائر بریگیڈ اور قلعہ تیراک گروپ سرگرم شہریان کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ پھیلائیں ، انتظامیہ کہ اپیل ، گرنا ندی سے لگ کر پانچ دیہاتوں تک تلاش جاری


نعیم احمد کی تلاش اب بھی جاری ، 26 گھنٹے مکمل، گرنا ندی میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش کیلئے محکمہ فائر بریگیڈ اور قلعہ تیراک گروپ سرگرم 



شہریان کوئی بھی خبر بغیر تصدیق  نہ پھیلائیں ، انتظامیہ کہ اپیل ، گرنا ندی سے لگ کر پانچ دیہاتوں تک تلاش جاری 




 مالیگاؤں : 14 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل بدھ کو شام چار بجے گرنا ندی میں نہانے گیا 26 سالہ نوجوان غرقاب ہوگیا تھا اور اسکی تلاش فوری طور پر شروع کردی گئی تھی ۔اول تو قلعہ کے تیراک گروپ  تلاش میں مصروف رہیں لیکن نعیم احمد محمد آمین کہیں نظر نہیں آیا ۔رات ایک بجے تک اسے ندی میں تلاش کیا گیا ۔رات میں مزید پانی چھوڑے جانے کے سبب محکمہ پولس اور فائر بریگیڈ کی اپیل پر تیراک گروپ واپس آگیا ۔


لیکن جب صبح ہوئی تو قلعہ تیراک گروپ کیساتھ ساتھ مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ فائر بریگیڈ عملے کے جوانوں نے گرنا ندی میں نعیم احمد کی تلاش شروع کردی ۔صبح سے شام تک مالیگاؤں گرنا ندی، چندن پوری، سوند گاؤں، مل گاؤں، ایس گاؤں اسطرح پانچ گاؤں کے طویل احاطہ میں پھیلی ندی میں نعیم کو تلاش کیا گیا لیکن ابھی 26 گھنٹوں کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے اور نعیم کا کہیں پتہ نہیں چل رہا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات محکمہ فائر بریگیڈ کے شکیل تیراک نے دی ۔

موصوف نے بتایا کہ شوسل میڈیا پر وائرل ہورہی لاش ملنے کی خبر بے بنیاد اور غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ افواہ ہے کسی بھی لڑکے یا لڑکی کی لاش نہیں ملی ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن، قلعہ تیراک گروپ کیساتھ اب بھی نعیم کی تلاش میں مصروف ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 26 گھنٹے پورے ہوچکے ہیں اور نعیم کو گرنا ندی کے کونے کونے میں تلاش کرلیا گیا ہے اور اب بھی تلاشی جاری ہے ۔شکیل تیراک نے قلعہ تیراک گروپ کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے ۔شہریان کسی بھی طرح کی خبر بلا تحقیق نہ شیئر کریں ۔افواہ سے پرہیز کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے