گرنا ڈیم مسلسل تیسرے سال بھی 70 فیصد بھر گیا ، بارش کا سلسلہ دراز ، جلد کھڑکی کھولی جائے گی


گرنا ڈیم مسلسل تیسرے سال بھی 70 فیصد بھر گیا ، بارش کا سلسلہ دراز ، جلد کھڑکی کھولی جائے گی 



ناسک ضلع میں موسلا دھار بارش جاری، کلون و باگلان تعلقہ کا کیلجر نامی ڈیم اوور فلو، گرنا و موسم ندیوں میں طغیانی 



 مالیگاؤں : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)ناسک ضلع اور اطراف میں گزشتہ آٹھ روز سے جاری رم جھم اور موسلا دھار بارش کے سبب ندی نالے، تالاب اور ڈیم بھر کر بہہ رہے ہیں ۔بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ ناسک ضلع میں سب سے بڑا پانی کا ذخیرہ رکھنے  والے گرنا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ روز افزوں بڑھ رہا ہے اور یہ سلسلہ دراز ہے ۔



 تفصیلات کے مطابق 21,500 ملین گیلن کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ اس ڈیم میں اس وقت 18,500  ملین گیلن پانی ذخیرہ ہوچکا ہے جس کے سبب گرنا ڈیم 70 فیصد بھر گیا ہے ۔ناسک ضلع کے تعلقہ  کلون اور باگلان سمیت اطراف کے علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے گرنا اور موسم دونوں ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہیں اور ان ندیوں کا پانی بہہ کر گرنا ڈیم میں جارہا ہے۔  اس کے علاوہ باگلان میں کیلجر نامی ڈیم آج اوور فلو ہوگیا جس کے سبب ندیاں بھی خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہیں۔

گرنا ڈیم چونکہ یہ دریائے گرنا پر واقع ہے اس لیے گرنا ڈیم کے پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ انجینئر ہیمنت پاٹل نے امکان ظاہر کیا کہ اگر مانسون کے اگلے چند دنوں میں ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 80 فیصد کے قریب پہنچ جاتا ہے تو گرنا ڈیم سے پانی چھوڑنا پڑے گا۔ناندگاؤں تعلقہ، مالیگاؤں شہر ، 42 گاؤں کی پانی کی اسکیموں اور تعلقہ میں پانی کی اسکیموں کو گرنا ڈیم سے ہی پانی فراہم کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ پانی جلگاؤں ضلع کے لیے ایک اعزاز ہے اور چونکہ ڈیم تین سال سے بھر رہا ہے۔ اس سال بھی جلد ہی گرنا ڈیم بھرنے کی توقع شہریان کو ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے