گرنا ندی میں نہانے گیا 26 سالہ نوجوان غرقاب ، تین گھنٹوں سے تلاش جاری
مالیگاؤں : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گرنا ندی اور موسم ندی میں پانی زیادہ ہونے کے سبب طغیانی آئی ہوئی ہیں ۔روز بروز پانی کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے ۔گرنا ندی میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہیں ۔ایسے میں جہاں پانی کے دیدار کیلئے شہریان بڑی تعداد میں ندی کا نظارہ کرنے پہنچ رہے ہیں وہیں نہانے کے شوقین تیراک بھی اپنا شوق پورا کرنے کیلئے ندی میں تیراکی کررہے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ آج شام پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق گرنا ندی میں نہانے گیا 26 سالہ نوجوان ڈوب گیا ہے تقریباً تین گھنٹوں سے اس نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو سابق کارپوریٹر جاوید عبدالستار اور سابق معاون کارپوریٹر شاہد عثمان غنی نے بتایا کہ باغ محمود کا ساکن 26 سالہ نوجوان نعیم احمد محمد امین نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق یہ نوجوان گرنا ندی پر منصورہ کی جانب سے بنے بڑے بریج پر سے ندی میں چھلانگ لگا کر پانی میں تیر رہا تھا اور پھر کچھ دیر بعد واپس آکر بریج پر سے چھلانگ لگا رہا تھا ۔بتایا گیا کہ اس نوجوان نے مسلسل تین دفعہ ایسا ہی کیا اور تیراکی کا مظاہرہ کررہا تھا لیکن اچانک وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا اور کسی کو نظر ہی نہیں آیا ۔اطلاع ملتے ہی قلعہ تیراک گروپ اپنے ساتھیوں کیساتھ گرنا ندی پہنچ کر غرقاب نوجوان کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں ۔شاہد ممبر اور جاوید ممبر نے بتایا کہ شکیل تیراک بھی دھولیہ سے نکل گئے ہیں اور وہ بھی اس نوجوان کی تلاش میں معاونت کریں گے ۔
(وائرل ویڈیو)
اس نوجوان کے تعلق سے متعلقین نے بتایا کہ گزشتہ 24 مئی کو اس نوجوان کی شادی ہوئی تھی ۔یہ نوجوان نعیم احمد محمد آمین رونق آباد میں شہاب کھانا وال والے کے یہاں کھانے پکانے کا کام کرتا تھا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com