مہاراشٹر :تیز ہواؤں کیساتھ طوفانی بارش ، متعدد اضلاع میں ریڈ الرٹ، پونہ نادیڑ میں اسکولوں کو دو دنوں کی تعطیل ندیاں خطرے کے نشان کے اوپر


مہاراشٹر :تیز ہواؤں کیساتھ طوفانی بارش ، متعدد اضلاع میں ریڈ الرٹ، پونہ نادیڑ میں اسکولوں کو دو دنوں کی تعطیل 


ندیاں خطرے کے نشان کے اوپر، ہزاروں ایکڑ فصل تباہ،1400 سے زائد مکانات کو نقصان، 89 افراد لقمہ اجل بن گئے 




ممبئی : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں جاری بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔اس بارش سے اب تک 89 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق بارش کے سبب بعض مقامات پر چٹان کھسکنے سے بڑی تباہی مچی ہوئی ہے ۔اسی طرح اس بارش میں مہاراشٹر کے تقریبا 1400 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ناسک ضلع میں بھی تیز بارش اور سیلاب سے ہزاروں ایکڑ فصل کو نقصان ہوا ہے ۔ندی نالے خطرے کے نشان کے اوپر ہیں ۔دریں اثنا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 12 جولائی سے تین دنوں کیلئے مہاراشٹر میں مزید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 کونکن اور وسطی مہاراشٹرا اور ودربھ کے ساحلی اضلاع کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے کیونکہ بعض مقامات پر موسلادھار سے بھی زیادہ طوفانی بارش ہونے کی توقع ہے  آئی ایم ڈی نے  کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کے امکان کی وجہ سے مراٹھواڑہ اور ناسک سمیت متعدد اضلاع کو اورنج الرٹ پر رکھا ہے۔


ریاستی دارالحکومت ممبئی کے لیے بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔  محکمہ موسمیات کی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں تیز ہوا کی رفتار 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔

  مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس لیے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں تین دنوں کیلئے ریڈ الرٹ

 اسکائی میٹ ویدر کے مطابق، ممبئی، جلگاؤں، دھولے، نندربار، احمد نگر، ناسک، پونے اور یہاں تک کہ مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 جہاں تک مہاراشٹر کا تعلق ہے تو طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریاست میں کئی ندیاں خطرے کے نشان کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  آئی ایم ڈی کے الرٹ پر پونہ شہر میں اسکولوں کو مزید دو دونوں کی تعطیل دی گئی ہے ۔پونہ کارپوریشن اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تیز بارش اور سیلابی کیفیت کے سبب اسکولوں کو دو دنوں کی تعطیل دی گئی ہے ۔وہیں نادیڑ میں بھیج اسکولوں کو ایک روز کی تعطیل دی گئی ہے ۔تاکہ بچوں کو بحفاظت گھروں میں رکھا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے