وزیر زراعت دادا بھسے کے دو سالہ تعمیری کاموں کی ای ڈی و ایس آئی ٹی معرفت جانچ کی جائے :سنیل گائیکواڑ
اب وقت آگیا ہے کہ ہندو توا کے نام پر پروان چڑھنے والی شیو سینا کو سبق سکھایا جائے :بھارتی جنتا پارٹی
کانگریس ۔ شیو سینا اتحاد ہر تنقید ، جانوروں کی سلاٹرنگ سمیت عید گاہ معاملہ میں دادا بھوسے پر سنگین الزامات
مالیگاؤں : 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر میں برسرِ اقتدار مہاوکاس اگھاڑی کے دن اچھے نہیں چل رہے ہیں اس لئے کہ ہر روز نئی حکمت عملی سے وزراء کوئی نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب تو حد ہوگئی ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھی اشاروں اشاروں میں بی بی جے پی نے دھمکی دے دی ہے اسی لئے وزیر اعلیٰ نے کہہ دیا کہ مجھکو گرفتار کرلو لیکن میرے گھر والوں کو پریشان نہ کرو ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی ،کانگریس اور شیو سینا کے ایم ایل ایز، وزراء اور لیڈران انکم ٹیکس و ای ڈی کے عتاب کا شکار ہورہے ہیں تو اب میں مالیگاؤں سے خبر آرہی ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارپوریٹر و گٹ نیتا سنیل آبا گائیکواڑ نے مالیگاؤں شہر آؤٹر اسمبلی حلقہ سے منتخب شیو سینا ایم ایل اے و وزیر زراعت داداجی بھوسے کے دور میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی ای ڈی، ایس آئی ڈی سے انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے ۔
سنیل گائیکواڑ نے "لاوا رے تو ویڈیو" اسٹائل میں پریس کانفرنس کا انعقاد گزشتہ کل جمعہ کی شب 9 بجے سٹانہ ناکہ پر کیا ۔اس موقع پر بی جے پی لیڈران، کارپوریٹرس کیساتھ ساتھ ضلع و شہری صدر کے علاوہ بی جے پی ورکروں کی کافی تعداد موجود تھیں ۔شیو سینا کے جواب میں بی جے پی کی اس پریس کانفرنس سے اب عید گاہ میدان کے معاملے پر مالیگاؤں کی سیاست زوروں پر ہے۔
اس پریس کانفرنس میں سنیل گائیکواڑ وزیر زراعت داداجی بھوسے پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔سنیل گائیکواڑ نے مطالبہ کیا کہ وزیر زراعت دادا بھوسے نے پچھلے 2 سالوں کے دوران جو کام کیا ہے اس کی ای ڈی یا ایس آئی ٹی سے جانچ ہونی چاہئے۔
گائیکواڑ نے یہ بھی الزام لگایا کہ مالیگاؤں آؤٹر حلقہ میں مسلم ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شیو سینا مسلمانوں کی ہمدرد بن رہی ہے۔ مالیگاؤں شہر میں بی جے پی کی جانب سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوتوا کے نام پر پروان چڑھنے والوں کو ہندوتوا کا سبق سکھایا جائے۔
سنیل گائیکواڑ نے مزید کہا کہ سی اے اے، این آر سی، حجاب معاملے میں شیو سینا کیوں خاموش رہی؟ ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں گائیکواڑ نے کہا کہ وزیر زراعت بھوسے نے شہر میں مجوزہ مذبح خانوں کو روکنے کے لیے اپنے وزارتی اختیارات کا استعمال کیوں نہیں کیا؟
بلدیاتی انتخابات کے بعد شیوسینا کا کانگریس سے ہاتھ ملانے پر بھی سنیل گائیکواڑ نے وزیر زراعت داداجی بھوسے پر نشانہ سادھا ہے ۔
حال ہی میں ہوئی شیو سینا کے ڈپٹی میئر کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے سنیل گائیکواڑ نے وزیر زراعت کو براہ راست نشانہ بنایا۔گائیکواڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر زراعت کے اپنے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی ED اور SIT سے انکوائری ہونا چاہئے ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر میں واقع عیدگاہ میدان سے شروع ہوئی سیاست اب براہ راست وزیر زراعت تک پہنچ گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی وزیر زراعت بھسے کی ای ڈی اور ایس آئی ڈی انکوائری ہوتی ہیں یا پھر یہ صرف سیاسی دھمکیاں کہلاتی ہیں؟ اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔لیکن یہ بات تو واضح ہوگئی کہ مالیگاؤں شہر کے مشرقی و مغربی علاقے میں سیاسی پارہ گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com