مہنگائی کا ایک اور پھٹکا، یکم اپریل سے ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد کا اضافہ


مہنگائی کا ایک اور پھٹکا، یکم اپریل سے ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد کا اضافہ 


دہلی: 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ ) ملک کی عوام جہاں تیل اور اشیائے ضروریہ کے بڑھتے داموں سے پریشان حال ہیں وہیں اب عوام کو مہنگائی کی ایک اور مار برداشت کرنا پڑے گی ۔تفصیلات کے مطابق اب عام طور پر پر روزانہ استعمال ہونے والی ادویات کے دام بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے جو کہ غریب عوام کے جیب پر سیدھا اثر دکھائے گی ۔
 اس ضمن میں نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی آف انڈیا (NPPA) نے یکم اپریل سے پیراسیٹامول سمیت روزانہ استعمال کی جانے والی 800 ادویات کی قیمتوں میں 10.7 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی آف انڈیا نے  کہا کہ   2021 کیلنڈر سال کے  تھوک قیمت انڈیکس (WPI) میں 10.7 فیصد قیمتوں میں نظر ثانی کی گئی ہے۔
اس کے نتیجے  میں ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ بخار، انفیکشن، دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، جلد کی بیماریوں اور خون کی کمی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دواوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔پیراسیٹامول، فینوباربیٹل،ایزیتھرومائسن، سیپروفلوکسین، ہائیڈروکلورائیڈ اور میٹرو نیڈازول جیسی دوائیں مہنگی ہوجائیں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے