(فائل فوٹو)
جمعہ١١/فروری کو یوم الحجاب قرار دیا جائے، جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کا اعلان
مالیگاؤں : 9 فروری (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں کرناٹک ریاست کے دوکالجوں میں مسلم طالبات کو ڈریس کوڈ کی آڑ میں پردہ میں آنے سے منع کردیا گیا،جس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،معلوم ہوتاہے کہ حالات بگاڑنے کی سازش کی جارہی ہے،اس لیے اس کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے-
پردہ اور حجاب مسلم خواتین پر فرض ہے،پردہ شعائر اسلام میں سے ہے،ہندوستان کے آئین کے مطابق ہرمذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب کے احکام پر عمل کی اجازت ہے،اس اعتبار سے حجاب مسلم خواتین کا آئینی حق بھی ہے-
موجودہ حالات کے پیش نظر جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ نے طے کیا ہے کہ ١١/فروری بروز جمعہ کو" یوم الحجاب "قرار دیا جائے،اس دن مسلم خواتین عہد کریں کہ کسی بھی حالت میں ہم حجاب اور پردہ نہیں چھوڑیں گے،ہرحال میں ہم اپنے اس مذہبی فریضے پر عمل کریں گے اور آئینی حق کو استعمال کریں گے-
تمام ہی مسلم خواتین سے گذارش ہے کہ بغیر پردے کے گھروں سے نا نکلیں ،یہانتک کہ چھوٹی بچیوں کو بھی اسکارف پہنائیں-
نوٹ:-ائمہ کرام خطباء و واعظین سے گذارش ہے کہ ١١/فروری بروز جمعہ کو پردہ اور حجاب کے عنوان سے خطاب فرمائیں-
نیز ١٠/فروری بروز جمعرات دوپہر چار بجے سے عصر تک عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم پر"پردے" کے عنوان سے احتجاجی جلسہ عام ہوگا،جس میں اپنے گھروں کی خواتین کو مکمل پردے کے ساتھ روانہ کریں-
اس کا اعلان فرماکر عنداللہ ماجور ہوں ۔
فقط والسلام :صدر واراکین جمعیت علماء مالیگاؤں،مدنی روڈ
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com