مالیگاؤں شہر کے اردو گھر کو کرناٹک کی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان کے نام منسوب کرنے کا اعلان، میئر طاہرہ شیخ کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 10 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر کی اولین خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید نے آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میئر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے اڈپی کالج میں حجاب کو لیکر جو کچھ فرقہ پرستوں کی جانب سے ہوا ہے وہی غلط ہے اسکی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ایسے میں مسکان خان محمد حسین خان کی بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے اردو گھر کا نام مسکان خان کے نام سے منسوب کرتے ہیں ۔اسطرح کا اعلان طاہرہ شیخ نے کیا اور کہا کہ ہم مسکان خان کی بہادری پر مالیگاؤں کی جانب سے اردو گھر کا نام مسکان کے نام منسوب کر شہریان مالیگاؤں کی جانب سے تحفہ دیکر حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں ۔طاہرہ شیخ نے بتایا کہ ہم نے مہا سبھا میں تجویز بھی شامل کرلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حجاب کو لیکر جو کچھ ہوا ہے وہ بالکل غلط ہے ۔مسلم کیساتھ ساتھ غیر مسلم خواتین بھی اسکارف والا حجاب استعمال کرتی ہیں ۔جو ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ایم ایل اے آصف شیخ رشید کے دور میں تقریبا 8 کروڑ روپے کی لاگت سے اردو گھر تعمیر ہوا تھا ۔جس میں اسٹڈی سینٹر، لائبریری ،کلچرل ہال، مہمان خانہ، ای لائبریری، آڈیٹوریم اور تعلیم سے وابستہ اس اردو گھر کا نام مسکان خان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس پریس کانفرنس میں سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ کرناٹک سرکار کے حجاب پابندی کے فیصلے کیخلاف طالبات سڑکوں پر ہیں ۔جب بابا صاحب امبیڈکر نے قانون بنایا تھا تب اس پر ایسا کچھ لکھا نہیں تھا جیسا آج بھارتیہ جنتا پارٹی واویلہ مچا رہی ہیں لیکن ہمیں قانون نے مذہبی آزادی دی گئی ہیں اسکے باوجود آج کالج میں مسلم طلباء کو پریشان کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں بہادر مسلم بیٹی مسکان خان نے بھگوا طاقتوں کا مقابلہ کیا ہم اسے سلام کرتے ہیں ۔اسطرح کا اظہار بھی شیخ رشید نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے پیش نظر کرناٹک میں بی جے پی حکومت مسلم ہندو فرقہ وارانہ ماحول بنا رہی ہیں ۔شیخ رشید نے اویسی پر بھی حملہ پر بھی بی جے پی کی سیاسی سازش کا شبہ ظاہر کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں اور قانون نے ہمیں مکمل آزاد دی ہیں ۔ اسکے مطابق ہم زندگی گزاریں گے ۔ہم مودی سرکار اور کرناٹک سرکار کی مخالفت و مذمت کرتے ہیں ۔سب کا ساتھ سب کا وکاس مرکزی حکومت کا دکھاوا ہے۔ معاملہ کورٹ میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ کورٹ انصاف کریگی ۔اس موقع پر کارپوریشن کے ہاؤس لیڈر اسلم انصاری وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com