جنسی تعلقات کے شبہ! نوجوان کا قتل ، 24 گھنٹوں میں ملزم گرفتار ، 5 دنوں کی پولس تحویل، ناسک ضلع دیہی ایس پی سچن پاٹل کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 9 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) چاندوڑ پولس اسٹیشن میں درج قتل کے مقدمہ میں پولس نے ملزم کو 24 گھنٹوں میں ہی اپنی حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق چاندوڑ ۔لاسل گاؤں راستے پر سڑک کے کنارے یگدرڈی ڈیم کے قریب نامعلوم شخص نے ایک نامعلوم شخص کو کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا۔ اس پر پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 47/2022 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا۔ جسکی جانچ پولس نے شروع کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی سچن پاٹل نے مالیگاؤں پولس کنٹرول روم سو سنواد ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔
سچن پاٹل نے بتایا کہ مقامی کرائم برانچ اور پولیس کو ہدایت دی گئی کہ وہ نامعلوم ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں اور جلد از جلد قتل کی تحقیقات کریں۔ پولس تفتیش کے مطابق چاندوڑ لاسل گاؤں راستے پر ایک مسخ شدہ لاش ملی جسکی باریک بینی سے جانچ کی گئی ۔لاش کے قریب سے ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جسکی تفصیلات حاصل کرنے پر کچھ معلومات ملی لیکن وہ ناکافی تھی ۔پولس نے راستے کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کئے اور ملزم کی اسکیچ بنا کر تلاش شروع کی تب پولس کو پتہ چلا کہ دو نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر ڈبل سیٹ سوار ہوکر جارہے ہیں ۔ان میں سے گاڑی چلانے والا شخص ہی مقتول ہے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص کون ہے؟ اس تعلق سے پولس نے جانچ کا دائرہ وسیع کیا اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کی ۔پولس نے چاندوڑ میں دتاتریہ وشوناتھ اوبالے سے پوچھ گچھ کی۔ جب اس کا نام پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کا نام داتاتریہ وشواناتھ اوبالے ہے۔ پولیس ٹیم نے متوفی انل رتن اہیرے کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ملزم نے مبہم جوابات دیئے۔اس پر پولس کو شک ہوا اور پولیس نے ملزم سے جرم کے بارے میں سختی سے پوچھ گچھ کی تو ملزم دتاتریہ وشواناتھ اوبالے نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے متوفی کو تیز دھار ہتھیار سے مار کر قتل کر راہ فرار اختیار کرلی تھی ۔
اس ضمن میں چاندوڑ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے معزز کورٹ نے مزید تفتیش کے لیے پانچ دن کی پولیس تحویل میں روانہ کیا ہے ۔ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم اور متوفی کے درمیان ایک عورت سے جسمانی تعلقات تنازعہ کا سبب بنا اور اس شبہ میں ملزم نے مذکورہ واردات انجام دی ۔انہوں سچن پاٹل بے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متوفی آہیرے اور ملزم وشو ناتھ اوبالے آپس میں قریباً رشتہ دار تھے ۔مذکورہ کارروائی ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی سچن پاٹل کی ہدایات اور رہنمائی میں چاندوڑ پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹرسمیر باراورکر مزید تفتیش کررہے ہیں۔ پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل، سمیر باراورکر، ساگر شمپی، سندیپ پاٹل، مکیش گجر، وٹھل بگول، سونوانے، لوکھنڈے، گنگوردے، کنال مورے اور چاندوڑ اور منماڑ پولیس اسٹیشن کے عملہ نے کارروائی میں حصہ لیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com