تو.... اساتذہ کی تنخواہ روک دی جائے گی ،پھر بعد میں مزید کارروائی، کسی بھی صورت میں سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی
مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل ٹی ای ٹی امتحان کے رزلٹ کی دوبارہ کراس چیکنگ کریگی
پونہ : 5 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹی ای ٹی کے بوگس سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر رجوع ہوئے اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔ مجموعی طور پر 6 ہزار ٹی ای ٹی تصدیق نامہ جمع کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جن ٹیچرس نے اب تک ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کئے ہیں انکی تنخواہ روک لی جائے گی ۔اور جو ٹیچر ٹی ای ٹی امتحان میں بوگس سرٹیفکیٹ لگانے کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو ان پر ضابطہ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔
اس کے ساتھ ہی سرٹیفکیٹس پیش کرنے کے لیے غیر معمولی رقم کی لین دین اور پھر بوگس رزلٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے ان میں اول تو ان پر تنخواہ روک لینے کی کارروائی ہوگی بعد میں مزید کارروائی کا اشارہ دیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں ریاستی کونسل آف ایگزامینیشن بوگس سرٹیفکیٹ کی جانچ کررہی ہیں ۔
کونسل نے کہا کہ جن سرٹیفکیٹ کی جانچ ہوگئی ہے ان سرٹیفکیٹ کی دوبارہ کراس چیکنک کونسل کریگی ۔اسطرح کی اطلاع پریشد کے صدر دتاتریہ جگتاپ نے دی۔انہوں نے کہا کہ جو ٹیچر سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروارہے ہیں انہیں کسی بھی صورت میں ٹیچرس کو ٹی ای ٹی امتحان سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com