مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی کے قافلہ پر حملہ، تین سے چار راؤنڈ فائرنگ، گولی کار میں جا لگی، کوئی زخمی نہیں


مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی کے قافلہ پر حملہ، تین سے چار راؤنڈ فائرنگ، گولی کار میں جا لگی، کوئی زخمی نہیں 



میرٹھ:3 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) اتر پردیش میں جاری انتخابی مہم کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسد الدین اویسی جمعرات کی دوپہر میرٹھ کے کیتھور (یو پی) میں انتخابی پروگرام کے بعد دہلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ راستے میں چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب 2 لوگوں نے ان کی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ فائر کر دیا ۔تین یا چار کی تعداد میں حملہ آور بتائے جا رہے ہیں ۔اس حملہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ اسد الدین اویسی اور ان کے ساتھی محفوظ ہیں، ان کی گاڑی پنکچر ہوگئی تھی اور وہ دوسری کار میں دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ۔

اس سلسلے میں اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئی ۔ 4 راؤنڈ فائر کئے گئے ۔ وہاں 3-4 لوگ تھے، سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہو گئی لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا۔اویسی نے کہا کہ الحمدللہ ہم سب محفوظ ہیں۔

اس معاملے میں یوپی کے مجلس ترجمان نے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ یہ حملہ جمہوری انتخابی عمل میں مناسب نہیں ہے ۔خاطیوں پر کارروائی کی جانی چاہئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے