طلباء امتحانات کی تیاری کریں، پڑھائی پرتوجہ دیں ،دسویں ،بارہویں بورڈ امتحان آف لائن ہونگے :وزیر تعلیم
ممبئی : 3 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔ اس لیے طلبہ کو اب اپنی پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے اسطرح کا اظہار ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کیا ۔ مصوفہ آج ممبئی میں میڈیا سے بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے حوالے سے ہم ہر چیز کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ بورڈ کی طرف سے کچھ کام کیا جا رہا ہے۔ ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔
گائیکواڑ نے کہا کہ اس سلسلے میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ایک پریس کانفرنس کرے گا جس میں بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی۔ گائیکواڑ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے لیے مرکزی بجٹ میں کوئی انتظام نہیں ہے۔
خیال رہے کہ دو دن قبل طلبہ نے آن لائن امتحان کیلئے ریاست کے کئی حصوں میں احتجاج بھی کیا تھا۔ تاہم وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ اس سال کا پرچہ آف لائن ہوگا۔ گائیکواڑ نے کہا کہ محکمہ تعلیم طلباء کی صحت اور تعلیم کے لیے کام کر رہا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com