بجلی کمپنی کے من مانے کاروبار کے خلاف راشٹروادی کانگریس پارٹی کا بجلی صارفین کے ہمراہ احتجاجی مورچہ ، کمپنی نے دو دن کی مہلت طلب


بجلی کمپنی کے من مانے کاروبار کے خلاف راشٹروادی کانگریس پارٹی کا بجلی صارفین کے ہمراہ احتجاجی مورچہ ، کمپنی نے دو دن کی مہلت طلب کی 


کمپنی کی دادا گیری برداشت نہیں ، مالیگاؤں ہمارا ہے کسی کے باپ کا نہیں ، بجلی کمپنی کے خلاف مالیگاؤں چھوڑو تحریک کا نعرہ دیا جائے گا : شیخ آصف 

موجودہ ایم ایل اے کی طرح ہم اے سی آفس میں بیٹھ کر کاجو بادام نہیں کھاتے، عوام کے روبرو کمپنی آفیسران سے مظاہرین کی دوٹوک گفتگو 


مالیگاؤں : 12 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پاور سپلائی کپمنی کی منمانی کے خلاف شہیریان و کاروباری افراد میں بے چینی اور ناراضگی کا ماحول پایا جارہا ہے ، اس ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پرچم تلے بجلی صارفین کو لیکر آصف شیخ رشید کی قیادت میں احتجاجی مورچہ کا انعقاد کیا گیا ، راشٹروادی کانگریس بھون سے لیکر پاور ہاؤس تک بجلی کمپنی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے اپنا احتجاج درج کرایا۔

 اس موقع پر آصف شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کمپنی کو دو سال مکمّل ہورہے ہیں ، سہولیات فراہم کرنے کی بجائے کمپنی عوام کے خون پسینے کی کمائی پر شب خون مار رہی ہے ، موصوف نے کہا کہ بجلی کمپنی بلوں کی وصولی اور جرمانہ کی کاروائی سے پہلے شہیریان کو سہولیات فراہم کریں ، مطالباتی مکتوب پیش کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ کمپنی شہر بھر میں بجلی کے نئے تار ، جگہ جگہ سب اسٹیشن کی تعمیر ، انڈر گراؤنڈ وائرنگ ، ٹرانسفارمر کی تنصیب کریں ، اور شہر بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں ، انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں ہمارا ہے ، کمپنی کے باپ کا نہیں ابھی صرف یہ ٹریلر پکچر باقی ہے ، اگر کمپنی نے اپنی سروس بہتر نہیں کی تو اس سے بڑا عوامی احتجاج کیا جائے گا ، اور اگر ہم نے ٹھان لیا تو کمپنی مالیگاؤں سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کر پائے گی۔

شیخ آصف نے کہا کہ فالٹی بلوں کی تقسیم ایوریج بل ، رات میں بجلی کمپنی کی کارخانوں ، مکانوں اور کاروباری املاک پر چھاپہ ماری کرنا بند کیا جائے ، بجلی کمپنی پولیس کے نام پر شہر میں دہشت پھیلا رہی ہے ، ایسے میں شہر کا لاء اینڈ آرڈر بگڑتا ہے تو پولیس اور بجلی کمپنی اسکی ذمہ دار ہوگی۔
شیخ آصف نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں ہے جو پاور کمپنی کی اے سی آفس میں بیٹھ کر کاجو بادام کھائے ، ہم زمین پر رہنے اور کام کرنے والے افراد ہیں ، شہری ایم ایل اے پر طنز کرتے ہوئے بجلی کمپنی سے آصف شیخ نے کہا کہ ایم ایل اے کی رہنمائی میں ایجنٹ لابی سرگرم ہے ، اور ایجنٹ کے ذریعے چنندہ افراد کو ہی نئے میٹر دیئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنی ایگریمنٹ اور قانون کے مطابق شہیریان کو سہولیات فراہم کریں ، ورنہ جس طرح گاندھی جی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا اسی طرح ہم بجلی کمپنی کے ساتھ عدم تعاون کا اعلان کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر چھوڑو تحریک کا نعرہ دینگے ۔

 اس موقع پر بجلی کے سی ای اؤ نے تمام شکایت اور پاور بلوں کا معائنہ کرتے تیقن دیا کے دو روز میں تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور بجلی کمپنی کے ایگریمنٹ و قانون کی زیراکس کاپی مہیا کی جائے گی ، اور سٹانہ ناکہ کی بجائے اولڈ آگرہ روڈ پاور ہاؤس میں معاملات حل کئے جائینگے ، اس موقع پر اسلم انصاری ، شکیل جانی بیگ ، مجاہد ساگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، مورچہ میں بجلی صارفین کے ساتھ ساتھ نثار راشن والا ، ظفر احمد ، ریاض علی ، منان بیگ ، عاصم راکی ، ہدایت اللہ وکیل ، ڈاکٹر حفیظ انصاری ، فاروق قریشی ، کلو ممبر ، عتیق باغبان ، شاہد قاضی ، ذاکرباغبان ، عزیز ملا سمیت سرکردہ افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے