سنیچر کو 2 بجے بجلی کمپنی کے خلاف این سی پی کا مورچہ اٹل ، کمپنی کی دفتر شاہی برداشت نہیں ، صارفین بجلی بل کی زیراکس ساتھ لائیں : آصف شیخ
مالیگاؤں : 11 فروری (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر میں جاری مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کی دفتر شاہی اور من مانی کارروائی سے شہریان بالخصوص عام افراد و بنکر طبقہ پریشان ہوچکے ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔دن اور رات میں کمپنی اسکواڈ چھاپہ مار کارروائی کررہے ہیں اور فالٹی بل لگا کر شہریان کو حراساں کررہے ہیں ۔کمپنی کی اس کارروائی کے خلاف راشٹروادی بھون سے آصف شیخ کی قیادت میں مورخہ 12 فروری سنیچر کو دوپہر میں 2 بجے ایک احتجاجی مورچہ نکالا جائے گا ۔
اس مورچے میں آصف شیخ نے اپیل کی ہے کہ ایسے کنزیومر جنہیں کمپنی کی جانب سے فالٹی بِل یا ایوریج بِل دیا جارہا ہے، تھک باقی ہونے کی وجہ سے پینلٹی لگائی جارہی ہیں، بے ترتیب و بے جا لوڈ شیڈنگ، مالدہ، دیانہ ،دریگاؤں اور شہر کے اندرونی علاقوں میں جن کنزیومرس کو نئے کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں، بقایا ہے اور پارٹ پیمنٹ نہ کرتے ہوئے میٹر نکال دینا، فالٹی بل کی درستی نہ کرنا جیسے مسائل سے بجلی صارفین پریشان ہیں اس لئے ایسے تمام کنزیومرس 12 فروری دوپہر 2 بجے راشٹروادی بھون سے پاور کمپنی کے خلاف نکالے جانے والے مورچے میں شامل رہیں اور اسطرح کی اپیل این سی پی صدر آصف شیخ نے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنزیومر بل کے پیچھے موبائل نمبر لکھ کر راشٹروادی بھون پر 2 بجے تک تشریف لائیں اور مورچے میں شامل رہیں آپ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com