آج بروز اتوار 13 فروری کو نور باغ میں جائزہ اجلاس، عہدیداران سے شرکت کی اپیل
راشٹروادی یووک کانگریس مہاراشٹر پردیش کی "شرد یوا سنواد یاترا"کی مالیگاوں آمد
مالیگاؤں : 13 فروری (پریس ریلیز) مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام یووک کانگریس کے ریاستی صدر محبوب شیخ اپنے قافلے کے ہمراہ مورخہ 13 فروری بروز اتوار کو مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں ۔اسطرح کی اطلاع ایکر پریس ریلیز کے ذریعے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کے توسط جاری کی گئی ۔
اس ضمن میں آصف شیخ نے بتایا کہ یوتھ کانگریس کا ایک جائزہ اجلاس شام ٹھیک 8 بجے نور باغ میں واقع دادا دادی پارک میں ہوگا ۔ اس اجلاس میں ریاستی صدر محبوب شیخ نوجوانوں سے گفتگو کرنے اور پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینگے ۔راشٹروادی یوتھ کانگریس پارٹی کی جانب سے یک روزہ پروگرام بنام راشٹروادی یوتھ کانگریس *"شرد یوا سنواد یاترا"* میں ون بوتھ الیون یوتھ کے تمام نوجوان، یوتھ کانگریس کے تمام عہدیداران و اسٹوڈنٹس ونگ اور فارماسسٹ سیل کے عہدیداران اور مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے صدور سے اس بامقصد پروگرام میں شرکت کی گزارش آصف شیخ ،عاصم نوید راکی، نعیم مرزا، نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com