سات 7 کی بجائے اب 12 فروری سنیچر کو بجلی کمپنی کے خلاف دھڑک مورچہ نکالا جائے گا :آصف شیخ



سات 7 کی بجائے اب 12 فروری سنیچر کو بجلی کمپنی کے خلاف دھڑک مورچہ نکالا جائے گا :آصف شیخ



مالیگاؤں :7 جنوری (پریس ریلیز) مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ کی جانب سے بجلی صارفین کے خلاف کی جا رہی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مورخہ 7 فروری بروز پیر کو آگرہ روڈ سے بجلی کمپنی کے دفتر میں دھڑک مورچہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔اس تناظر میں آپ کا خط  (MPSL/COO/2021-22/333) مورخہ چار فروری کو، مذکورہ موضوع کے حوالے سے ہمیں دیا گیا ۔اس ضمن میں کمپنی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ، مالیگاؤں بجلی کمپنی کی کے خلاف جن نکات پر ہماری جانب سے جو اعتراضات تھے ان نکات کی بجائے کمپنی نے جو نکات پیش کیا ہے وہ وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔

اس لئے مورخہ 7 فروری کو منعقد کئے جانے والا دھڑک مورچہ کے پروگرام کو ملتوی کر کے اس دھڑک مورچہ کو 12 فروری بروز سنیچر سہ پہر 3.00 بجے بجلی کمپنی کی ہیڈ آفس لایا جائے گا۔ اسے نوٹ کیا جائے ۔اسطرح کا ایک جوابی مکتوب بجلی کمپنی کے مکتوب کی روشنی میں آصف شیخ نے مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کو دیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے جو لیٹر ہمیں دیا گیا ہے وہ ہمیں منظور نہیں ہے بلکہ ہم 7 فروری کے دھڑک مورچہ کو اب 12 فروری بروز سنیچر کو دوپہر 3 بجے نکالتے ہوئے کمپنی کی ہیڈ آفس ہر حال میں لاکر اہنا احتجاج درج کروائیں لہٰذا کمپنی اس بات کو نوٹ کرلیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے