شمالی مالیگاؤں میں مجلس اتحاد المسلمین کو لگا بڑا جھٹکا ،فیضان چمڑے والا سمیت 150 افراد راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل


شمالی مالیگاؤں میں مجلس اتحاد المسلمین کو لگا بڑا جھٹکا ،فیضان چمڑے والا سمیت 150 افراد راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل 

رمضان پورہ دیانہ میں بھی تعمیری کام تیز رفتاری سے کیا جائے گا، جذباتی سیاست نے صرف عوام کا استحصال کیا ہے : آصف شیخ 


مالیگاؤں : 6 فروری (پریس ریلیز) شمالی مالیگاؤں کے دیانہ رمضان پورہ علاقہ میں مجلس اتحاد المسلمین کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔یہاں محمد فیضان محمد عابد چمڑے والا سمیت 150 سے زائد افراد بے مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر شیخ آصف کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔اس موقع پر آصف شیخ، عقیل انصاری ،ماجد چمڑے والا، محمد آصف، منصور احمد پہلوان ، شکیل جانی بیگ وغیرہ نے نئے ممبران کا پرتپاک استقبال کیا ۔
یہاں آصف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے عوام کے کام ہورہے ہیں، بنکروں، مزدوروں ،خواتین سمیت تمام شہریان کے کام کئے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہیں ۔صرف 6 مہینے میں سات ہزار نوجوانوں نے این سی پی بھون سے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بنایا اور 50 ہزار سے زائد ون بوتھ الیون یوتھ مشن سے نوجوان جڑ چکے ہیں ۔اسطرح کا اظہار خیال راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے این سی پی بھون پر منعقدہ تقریب استقبالیہ سے کیا ۔موصوف نے مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے والے تمام 150 سے زائد افراد کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے ۔

شیخ آصف نے کہا کہ اسمبلی حلقہ سینٹرل ہونے کے باوجود ہم مضافات میں بھی تعمیری کام کررہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں بھی ہمارے اپنے مسلم بھائیوں کی بڑی آبادی رائش رکھتی ہیں اور انہیں بارش وغیرہ میں بیحد تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اسی تکالیف کو دور کرنے کیلئے ہم نے مہاراشٹر سرکار سے اب تک 15 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کا فنڈ منظور کروایا ہے جن میں مالدہ، دیانہ رمضان پورہ کا شمار بھی کیا گیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ صرف جذباتی سیاست کا سہارا لیکر عوام کا استعمال کیا گیا اور الیکشن کامیاب کرلینے کے بعد عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پوری دیانہ کا کام تیز رفتاری سے کیا جائے گا اور ان علاقوں کی کایا پلٹنے کا کام بھی ہم کریں گے ۔شیخ آصف نے دوران استقبالیہ تقریب کہا کہ جس طرح شہر بھر میں عوام ہمارے تعمیری کاموں سے متاثر ہورہی ہیں اس سے امید ہے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی پارٹی کے بیشمار پینل کامیاب ہونگے اور نوجوانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ شہر بھر سے کامیاب ہونے والے پینلوں میں رمضان پورہ دیانہ کا پینل بھی شامل ہیں ۔رمضان پورہ دیانہ کی عوام راشٹروادی کے تعمیری کاموں کو دیکھتے ہوئے این سی پی میں شامل ہورہی ہیں ۔ اس موقع پر فیضان قریشی چمڑے والا سمیت ایم آئی ایم کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں سیکڑوں افراد کا استقبال کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے